Inquilab Logo Happiest Places to Work

عراق میں بھی جشن،ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر اُترے

Updated: April 09, 2026, 10:25 AM IST | Agency | Baghdad

منگل کی شب دارالحکومت بغداد کے تحریر اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین ایران کی حمایت میں اکھٹا ہوئے اور اسےمحور مزاحمت قرار دیا۔

Protesters Can Be Seen Expressing Solidarity With Iran.Photo;INN
ایران سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے مظاہرین دیکھے جاسکتے ہیں- تصویر:آئی این این
 ایران امریکہ میں ہونیوالی عارضی جنگ بندی اور بڑے حملوں کا خطرہ ٹلتے ہی عراق کے دارالحکومت بغداد و دیگر شہروں میں بھی جشن منایا گیا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں لوگ رات گئے تک گھروں سے باہر نکل کر ایران پر مسلط جنگ کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے رہے۔جبکہ مزاحمتی گروہوں نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ 
 
 
رپورٹ کے مطابق ہزاروں عراقی شہری بغداد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں جمع ہوئے تاکہ امریکہ اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی کامیابی کا جشن منا سکیں۔ بدھ کی شب دارالحکومت کے  تحریر اسکوائر پر ہزاروں  مظاہرین اکھٹا ہوئے اور ’محورِ مزاحمت(ایران)‘ کی حمایت کا اظہار کیا اور اس معاہدے کو اپنی جدوجہد کی کامیابی قرار دیا۔ مظاہرین نے ایران ، حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہوں کے جھنڈے لہرائے، جبکہ آیت اللہ علی خامنہ ای اور حسن نصراللہ  سمیت دیگر شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
 
 
 
پریس ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق جنگ بندی کے بعد، عراق میں مزاحمت کار گروہوں نے اعلان کیا کہ وہ دو ہفتوں کیلئے  امریکی اور اسرائیلی اہداف پر حملے معطل کریں گے ۔۴۱؍روزہ جنگ کے دوران عراقی مزاحمتی گروہوں کی کوششیں عراق اور ایران کے عوام کے درمیان مضبوط تعلق کا مظہر بن کر سامنے آئیں۔ جب دشمن ایران کی خودمختاری کو کمزور کرنے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تو عراقی مزاحمت نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی فوجی تنصیبات اور اسرائیل سے منسلک اہداف پر حملے کیے۔ ان اقدامات کو نہ صرف ایران کے حقِ دفاع کی حمایت کے طور پر دیکھا گیا بلکہ مغربی سامراجی قوتوں کے خلاف ایک ردعمل بھی قرار دیا گیا۔ اس جنگ کے دوران عراقی عوام بھی ایرانی عوام کی طرح اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور انصاف کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ ایران کی حمایت میں عراق بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوئے، خصوصاً بغداد میں ہونے والی ایک بڑی ریلی میں عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK