تمل ناڈو کی سرکاری اسکولوں کی جدید کاری کیلئے ۳۰۰؍ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ، وزیر مالیات میری ولسن نے بجٹ پیش کیا ، کئی اہم اعلانات۔
EPAPER
Updated: August 06, 2026, 9:55 AM IST | Chennai
تمل ناڈو کی سرکاری اسکولوں کی جدید کاری کیلئے ۳۰۰؍ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ، وزیر مالیات میری ولسن نے بجٹ پیش کیا ، کئی اہم اعلانات۔
تمل ناڈو کی وجے حکومت نے اپنی حکومت کا پہلا مکمل بجٹ پیش کرتے ہوئے کئی اہم اعلانات کئے ہیں، جس میں خواتین کو سونے کا سکہ دینے کا اعلان بھی شامل ہے۔ دوسری جانب حکومت نے حج سبسیڈی میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ’سرکاری گفٹ اسکیم‘ کے تحت خواتین کے لئے ۸؍ گرام سونے کا سکہ اور سلک ساڑی اسکیم کے لئے ۸۱۲؍ کروڑ روپے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ وجے نے اسمبلی انتخاب کے منشور میں شادی کے موقع پر خواتین کو تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا اور اب بجٹ میں اس وعدے کو وفا کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پیپر لیک کیخلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر فخر ہے: راہل گاندھی
تمل ناڈو کے وزیر خزانہ ڈاکٹر این میری ولسن نے اسمبلی میں ’ٹی وی کے‘ حکومت کا بجٹ پیش کیا۔ ولسن نے وزیر اعلیٰ جوزف وجے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹینڈر میں کچھ پارٹیوں اور لوگوں کو ملنے والا کمیشن بند کرادیا ہے۔ ڈاکٹر ولسن نے کہا کہ ریاست کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ولسن نے حج سبسیڈی معاملہ پر پیش کردہ تجویز سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’پہلی بار حج پر جانے والے لوگوں کے لئے سبسیڈی ۲۵؍ ہزار روپے سے بڑھا کر ۳۵؍ ہزار روپے کی جائے گی۔ عیسائی اور مسلم خواتین کی فلاحی انجمنوں کی مدد کے لئے فنڈ مختص کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی عیسائی اور مسلم قبرستانوں کی ترقی کے لئے ۳۴؍ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔‘‘ انہوں قومی اہلیت و داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ولسن نے مرکزی حکومت سے ۱۲؍ویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر داخلے کا پرانا نظام بحال کرنے کی اپیل کی ۔ڈاکٹر ولسن نے کہا کہ اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے اور تمل ناڈو کو بین الاقوامی کھیلوں میں اعلیٰ سطح پر لے جانے کے مقصد سے ریاست بھر میں ۱۰؍ ’اولمپک سنٹرس آف ایکسیلنس‘ بنانے کیلئے ۵۰؍ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اے آئی پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ ولسن نے کہا کہ۲۰۳۱ءتک پوری ریاست کے انجینئرنگ کالجوں، پالی ٹیکنک کالجوں اور صنعتی تربیتی ادارے (آئی ٹی آئی) میں زیر تعلیم ۵؍لاکھ طلباء کو ’مصنوعی ذہانت‘ (اے آئی) پر مبنی ہنر کی تربیت دی جائے گی۔
بجٹ میں اور کیا اعلانات کئے گئے ہیں؟
*تمل ناڈو کو ۱ء۵؍ ٹریلین کی معیشت بنانے کا اعلان۔
*مڈڈے میل اسکیم کو آٹھویں جماعت تک بڑھادیاگیا۔
*کسانوں کا ۵؍ ہزار کروڑ سے زائد کا قرض معاف کیا جائیگا۔
*عام شہریوں کو ۲۰۰؍ یونٹ تک مفت بجلی ، ساتھ ہی چنئی شہر کی ترقی کے لئے تیسرا ماسٹر پلان لایا جائے گا۔