پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن برازیل نے گیبریئل مارٹینیلی کے انجری ٹائم میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت جاپان کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: June 30, 2026, 1:03 PM IST | New York
پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن برازیل نے گیبریئل مارٹینیلی کے انجری ٹائم میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت جاپان کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔
پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن برازیل نے گیبریئل مارٹینیلی کے انجری ٹائم میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت جاپان کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔
When Brazil needed a hero.#FIFAWorldCup pic.twitter.com/CG8oKR0JbP
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 29, 2026
پیر کی شب کھیلے جانے والے اس مقابلے کے پہلے ہاف میں جاپان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کے ۲۹؍ویں منٹ میں کائیشو سانو نے باکس کے باہر سے زبردست شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچائی اور جاپان کو ۰۔۱؍گول کی برتری دلا دی۔ انہوں نے ڈینیلو کے غلط پاس پر گیند حاصل کی، تیزی سے آگے بڑھے اور باکس کے کنارے سے نچلے بائیں کونے میں شاندار گول اسکور کیا۔
یہ بھی پڑھئے:پیراگوئے نے جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
دوسرے ہاف میں برازیل نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے جاپانی دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ ۵۶؍ویں منٹ میں اسٹار مڈفیلڈر کیسیمیرو نے گیبریئل میگالیائش کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسکور ۱۔۱؍گول سے برابر کر دیا۔ اس کے فوراً بعد ونیسیئس جونیئر نے تیز رفتار حملہ کیا، تاہم جاپان کے گول کیپر زائیون سوزوکی نے ان کا شاٹ گول پوسٹ سے ٹکرا کر باہر دھکیل دیا۔
یہ بھی پڑھئے:اداکارہ کریتی سینن نے انجینئرنگ چھوڑ کر اداکاری میں قدم رکھا ہے
میچ کا فیصلہ انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں ہوا، جب گیبریئل مارٹینیلی نے زبردست شاٹ کے ذریعے فاتحانہ گول اسکور کیا۔ ان کا شاٹ گول پوسٹ کے اندرونی حصے سے ٹکرا کر جال میں جا پہنچا اور برازیل نے ۱۔۲؍گول سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ برازیل اب۵؍ جولائی کو نیو جرسی میں کھیلے جانے والے راؤنڈ آف۱۶؍ کے میچ میں آئیوری کوسٹ اور ناروے کے درمیان راؤنڈ آف ۳۲؍ کے فاتح کا سامنا کرے گا۔