Updated: August 03, 2026, 1:19 PM IST
| New Delhi
جموں و کشمیر کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے )(MMA) فائٹر اویس یعقوب نے اپنے پروفیشنل کریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئےبریو کامبیٹ فیڈریشن ۱۰۷؍ (BRAVE Combat Federation 107) میں بلغاریہ کے ناقابلِ شکست فائٹر ڈیلیان جارجیف کو پہلے ہی راؤنڈ میں صرف چار منٹ کے اندر ٹیکنیکل ناک آؤٹ کے ذریعے شکست دے دی۔
جموں و کشمیر کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے )(MMA) فائٹر اویس یعقوب نے اپنے پروفیشنل کریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئےبریو کامبیٹ فیڈریشن ۱۰۷؍ (BRAVE Combat Federation 107) میں بلغاریہ کے ناقابلِ شکست فائٹر ڈیلیان جارجیف کو پہلے ہی راؤنڈ میں صرف چار منٹ کے اندر ٹیکنیکل ناک آؤٹ کے ذریعے شکست دے دی۔ یہ مقابلہ بلغاریہ کے شہر برگاس میں منعقد ہوا۔
۲۷؍ سالہ اویس یعقوب، جو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گاؤں مرن سے تعلق رکھتے ہیں، نے ۶۸؍ کلوگرام کی کیچ ویٹ فائٹ میں آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ ان کے مسلسل حملوں کے باعث ریفری کو مقابلہ روکنا پڑا جبکہ بلغارین فائٹر ڈیلیان جارجیف کو اپنے پروفیشنل کریئر کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھئے:مکے بازی میں ہندوستان کی بادشاہت،۱۰؍تمغےجیتے
اس فتح کے ساتھ اویس یعقوب کا پروفیشنل ریکارڈ ۶؍ فتوحات اور ایک شکست ہو گیا جبکہ جارجیف کا ریکارڈ ۳؍فتوحات اور ایک شکست پر آگئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مقابلے سے قبل زیادہ تر ماہرین اور مداح بلغارین فائٹر کو فیورٹ قرار دے رہے تھے، لیکن اویس نے شاندار تکنیک اور اعتماد کے ساتھ سب کو حیران کر دیا۔
کامیابی کے بعد اویس یعقوب نے اپنی فتح کو ہندوستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک خواب کی تکمیل ہے، تاہم ان کا اصل ہدف عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرنا اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:شکیل بدایونی نے اپنے گیتوں سے درد اور محبت کو زبان دی
اویس یعقوب اس وقت عالمی شہرت یافتہ امریکن کک باکسنگ اکیڈمی میں ٹیم خبیب کے ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ ان کے حریف ڈیلیان جارجیف ٹیم ٹوپوریا کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس بڑی کامیابی کے بعد اویس یعقوب کو بھارتی ایم ایم اے کے روشن مستقبل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور توقع ہے کہ انہیں بریو سی ایف میں ٹائٹل فائٹ کے مزید مواقع ملیں گے۔