• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرنس رحیم آغا خاں پنجم نےوزیر اعظم مودی سے ملاقات کی، باہمی تعاون پر زور

Updated: September 11, 2026, 11:13 AM IST | Farzan Qureshi | New Delhi

دونوں لیڈروں کے درمیان صحت ،دیہی ترقیات ، ایگریکلچر ،نوجوانوں اور خواتین کو بااختیاربنانے جیسے موضوعات پر گفتگو، پرنس ۱۵؍ ستمبر تک ہندوستان میں رہیں گے۔

A view of the meeting between Prime Minister Modi and Prince Aga Khan IV. Photo: INN
وزیر اعظم مودی اورپرنس آغاز خان پنجم کی ملاقات کامنظر۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اسماعیلی طبقہ کے ۵۰ ؍ویں امام پرنس رحیم آغا خاں پنچم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کئی اہم  امور میںشرکت داری اور ترقیاتی نیٹ ورک کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان صحت، ایگریکلچر،دیہی ترقی اور نوجوانوں و خواتین کا بااختیار بنانے جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور باہمی شراکت داری و تعاون پر زور دیا گیا۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصویر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھئے:جے ڈی وینس کی تقریر کے دوران احتجاج، میکسیکو اور فلسطین کا پرچم لہرایا گیا

جنیوا سے تعلق رکھنے والے پرنس آغا خان گزشتہ روز ہندوستان پہنچے تھے۔ ان کا یہ پہلاہندوستانی دورہ ہے اور وہ ۱۵؍ستمبر تک یہاں رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ان کو ہندوستان دورہ کیلئے ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے موعو کیاتھا۔ وزیر اعظم نے  ایکس پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرنس رحیم آغا خاں پنچم سے مل کر خوشی ہوئی۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے ایگریکلچر ، صحت ، دیہی ترقیات، نوجوانوں اور خواتین کا بااختیار بنانے میں آغاخاں ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK