Inquilab Logo Happiest Places to Work

نصف سے زیادہ امریکیوں کا کہنا ہے کہ ان کی مالی حالت خراب ہو رہی ہے: سروے

Updated: April 30, 2026, 11:04 AM IST | Washington

ایک سروے کے مطابق نصف سے زیادہ امریکیوں کا کہنا ہے کہ ان کی مالی حالت خراب ہو رہی ہے، اس کے علاوہ امریکیوں کی ایک بڑی تعداد سبکدوشی کیلئے پیسوں کی کمی اور سنگین حادثے یا بیماری کی صورت میں طبی اخراجات برداشت نہ کر سکنے سے پریشان ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

گیلپ پول کے مطابق، نصف سے زیادہ امریکی اپنی مالی حالت کو بگڑتا ہوا دیکھ رہے ہیں، اور بہت سے لوگ ماہانہ بل ادا کرنے کے بارے میں فکر مند ہیں۔پول کے مطابق۲۰۲۶ء میں امریکیوں کی مالی صورتحال کے حوالے سے ’’تاریخی طور پر منفی‘‘ تاثر پایا جاتا ہے، اور ریکارڈ۵۵؍ فیصد کا کہنا ہے کہ ان کی مالی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہو رہی ہے، جو گزشتہ سال۵۳؍ فیصد اور۲۰۲۴ء میں۴۷؍ فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھئے: پوری دنیا میں امریکہ کا تعلق صرف اسرائیل سے ہے: واشنگٹن میں برطانیہ کے سفیر

واضح رہے کہ یہ مسلسل پانچواں سال ہے جب بیشتر امریکیوں نے کہا کہ ان کی مالی حالت بہتر ہونے کے بجائے خراب ہو رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل صرف ۲۰۰۷ء تا ۲۰۰۹ء کی عظیم کساد بازاری کے دوران ایسا ہوا تھا۔ بعد ازاں سروے کے مطابق۶۲؍ فیصد ریٹائرمنٹ کے لیے پیسوں کی کمی سے پریشان ہیں، جبکہ۶۰؍ فیصد سنگین حادثے یا بیماری کی صورت میں طبی اخراجات برداشت نہ کر سکنے سے پریشان ہیں۔اس کے علاوہ۵۴؍ فیصد اپنی سرمایہ کاری پرمنافع  اور معیارِ زندگی برقرار رکھنے کے بارے میں فکر مند ہیں۔اسی طرح تقریباً نصف (۵۰؍ فیصد) معمول کے صحت کے اخراجات کے بارے میں فکر مند ہیں،۴۱؍ فیصد ماہانہ بل ادا کرنے سے، اور۴۰؍ فیصد کالج کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے سے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور ایران کا تعطل کا شکار تنازع سرد جنگ جیسے مرحلے میں داخل: رپورٹ

سروے کے مطابق ’’مجموعی طور پر، اس سال کی فہرست میں استطاعت (افورڈیبلٹی) کے خدشات غالب ہیں، جس میں مہنگائی، توانائی، رہائش، صحت کی دیکھ بھال، کالج، آمد ورفت اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات شامل ہیں۔‘‘ جبکہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے تقریباً۵۵؍ فیصد لوگوں کو مالی مشکلات کا شکار کر دیا ہے۔ ساتھ ہی تقریباً ۱۳؍ فیصد نے تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو تشویش کی وجہ قرار دیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں۱۰؍ فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK