Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی نمائندے نے ورلڈکپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی

Updated: April 23, 2026, 11:12 AM IST | Washington

امریکی صدرڈونالڈٹرمپ کے ایک سینئر نمائندے، پاؤلو زیمپولی نے اپنی تجویز کا جواز یہ پیش کیا کہ اٹلی چار بار ورلڈ کپ جیت چکا ہے، حالانکہ وہ بوسنیا اور ہرزیگووینا کے خلاف کوالیفائر میں ہار گیا تھا۔

Irani Football Players.Photo:X
ایرانی فٹ بال کھلاڑی۔تصویر: ایکس

رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کے ایک سینئر نمائندے نے تجویز دی ہے کہ آنے والے فیفا ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جائے۔اس تجویز کوڈونالڈ ٹرمپ  اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب صدر نے ایران جنگ کے حوالے سے پوپ لیو  پر تنقید کی تھی، جیسا کہ فائنانشیل ٹائمز نے بدھ کے روز باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا۔
زیمپولی نے فائنانشیل ٹائمز کو بتایا’’میں تصدیق کرتا ہوں کہ میں نے ٹرمپ اور (فیفا صدر جیانی) جیانی انفینیٹو کو تجویز دی ہے کہ ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جائے۔ میں اطالوی نژاد ہوں اور امریکہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ازوری (اطالوی ٹیم) کو دیکھنا ایک خواب ہوگا۔ چار ٹائٹلز کے ساتھ، ان کے پاس شمولیت کا جواز موجود ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:پرشانت نیل اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ۱۱؍ جون ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی


دوسری جانب، ایران نے کہا ہے کہ وہ ۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی قومی فٹبال ٹیم کی شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ حکومتی ترجمان فاتح مہاجیرانی  نے بدھ کو یہ بات کہی۔ سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وزارتِ نوجوانان و کھیل نے ٹیم کی مؤثر شرکت کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۵ء میں ۸؍ ہزار سے زائد تارکین وطن دوران ہجرت ہلاک یا لاپتہ: اقوام متحدہ


ایران آ رہا ہے
اگرچہ فیفا نے اس مبینہ لابنگ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم جیانی انفینٹینو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایرانی ٹیم کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا’’ایرانی ٹیم ضرور آ رہی ہے۔‘‘ اس سے قبل، میکسیکو نے تصدیق کی تھی کہ فیفا نے ایران کے میچز کو امریکہ کے جنوبی ہمسائے منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایران نے امریکہ-اسرائیل جنگ کے بعد اپنے میچز میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ایران کو گروپ جی میں اپنے تمام میچز جن میںبلجیم ، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، اسے سبھی میچ امریکہ میں کھیلنے ہیں۔ فیفا کی ویب سائٹ کے مطابق، ایران ۱۵؍ جون کو لاس اینجلس اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ، ۲۱؍ جون کو اسی مقام پربلجیم  اور ۲۶؍ جون کو سیئٹل اسٹیڈیم میں مصر کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK