Inquilab Logo Happiest Places to Work

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ریپر ٹیکاشی سکس نائن کی جیل میں دوستی

Updated: April 05, 2026, 9:02 PM IST | New York

ٹیکاشی سکس نائن (6ix9ine )نے بروکلین جیل سے رہائی کے بعد نکولس مادورو سے دوستی کی بات کہی، اس کے ثبوت کے طور پرانہوں نےوینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کے دستخط شدہ اسفنج باب کا کھلونا دکھایا۔

Rapper Tekashi 6ix9ine (6ix9ine) leaving prison. Photo: X
ریپر ٹیکاشی سکس نائن( 6ix9ine )جیل سے باہر آتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو اور ریپر ٹیکاشی سکس نائن( 6ix9ine )جیل میں غیر متوقع  طورپر دوست بن گئے ۔ ریپر ٹیکاشی جو ۳؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو جیل سے رہا ہوا، نے مادورو کے ذریعے اپنے ’’اسفنج باب اسکوائر پینٹس‘‘ گڑیا پر دستخط کرنے کی بات کہی، جسے اس نے ’’اسفنج نائن‘‘ کا نام دیا۔ یہ واقعہ بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز (MDC) میں پیش آیا۔مرکز سے نکلتے ہی، ٹیکاشی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں ٹیکاشی ایک ہاتھ میں نکلوڈیون کا کھلونا اور دوسرے ہاتھ میں کاغذات کا ڈھیر دکھا یا۔اس نے اپنے دوستوں کو پرجوش انداز میں مسکراتے ہوئے کہا ،’’دیکھو، مادورو نے اس پر دستخط کیے ہیں، ‘‘ اس پر لکھا تھا، مادورو،۲؍ اپریل، وینزویلا زندہ باد۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: جرمنی: ۱۷؍ سے ۴۵؍ سالہ مردوں کیلئے ۳؍ ماہ سے زائد ملک چھوڑنے سے قبل اجازت لازمی

بعد ازاں جیل کے باہر اس کا استقبال اس کے دوست، مشہور جیولر ووبارا نے کیا، اور اسے تقریباً چار پاؤنڈ وزنی۴۰۰؍ قیراط کی ایک نئی ۲؍ اعشاریہ ۲؍ ملین ڈالر کی ڈائمنڈ چین تحفے میں دی گئی۔ واضح رہے کہ مادورو اور ٹیکاشی دونوں کو بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز (MDC) میں حراست میں لیا گیا تھا۔ مادورو کو ۳؍ جنوری کو امریکی فوج نے ’’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘‘ کے تحت اغوا کیا، نیویارک کی سڑکوں پر پریڈ کیا گیا، اور منشیات کی سمگلنگ کے عجیب مقدمے میں پیش کیا گیا۔ تب سے وہ بروکلین کے حراستی مرکز میں قید ہیں۔ جبکہ ٹیکاشی، جس کا اصل نام ڈینیئل ہرنینڈز ہے، کو۲۰۱۸ء میں نو ٹرے گینگسٹا بلڈز کے ارکان کے ساتھ آتشیں اسلحے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں اس نے گینگ کے ارکان کے خلاف گواہی دی اور۲۰۱۹ء میں معاہدہ استغاثہ حاصل کیا۔ اسے اپنی رہائی کے دوران بے داغ امیج برقرار رکھنی تھی، لیکن اس پر حملے اور اپنے گھر میں کوکین اور ایم ڈی ایم اے چھپانے کا الزام لگا، جسے اس نے بعد میں تسلیم کر لیا، جس کے نتیجے میں۹۰؍ دن کی سزا ہوئی۔چونکہ دونوں اعلیٰ پروفائل قیدی تھے، انہیں اسپیشل ہاؤسنگ یونٹ میں رکھا گیا تھا۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں ٹیکاشی کی ممکنہ طور پر مادورو سے ملاقات ہوئی اور دستخط حاصل کیے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: اقامہ اور لیبر قوانین کی ۱۴؍ہزار خلاف ورزی، ۶؍ ہزار غیر ملکی واپس

واضح رہے کہ بدنام زمانہ این وائے سی جیل میں دیگر اعلیٰ پروفائل قیدی بھی رہ چکے ہیں، جن میں سی ای او پر مبینہ فائرنگ کرنے والا لیوئی مینجیون، ڈیڈی، آر کیلی، اور جیفری ایپسٹین کی ساتھی گھیسلیین میکسویل، اور مادورو کی اہلیہ سیلیا فلورس شامل ہیں۔تاہم جیل باہر آتے ہی گلے میں چین پہنتے ہی ٹیکاشی نے مسرت اور حیرت سےپکار اٹھا،’’ وفاقی حراست سے باہر، میری گردن میں۲۲؍ لاکھ ڈالر۔ خدا سب سے بڑا ہے۔ میرا رب اور نجات دہندہ، اس نے مزید کہا، ’’مادورو نے میری جیل ہاؤس اسفنج نائن پر دستخط کیے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK