Inquilab Logo

فوکس ویگن کی ہیچ بیک پولو ٹی ایس آئی۱ ایسی ہے

Updated: January 16, 2021, 1:10 PM IST | Vinit Singh

جرمن آٹوموبائل کمپنی نے اپنی یہ کار گزشتہ سال کے اواخر میں ہندوستان میں پیش کی ، قیمت اور فیچر کے لحاظ سے یہ ہنڈائی کی آئی ۲۰؍ کو ٹکر دے گی

Polo TS i - Pic : INN
پولو ٹی ایس ۱ ۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستانی بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کاروں کی قیمتوں میں اتنا زیادہ فرق نہیں رہتا، ایسے میں کئی کارکمپنیاں ہیچ بیک سیگمنٹ کی کاروں میں چھوٹے ٹربو پیٹرول انجن کو بھی شامل کررہی ہیں۔ گزشتہ سال کے اواخر میں فوکس ویگن کی ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی انجن ٹربو اور ہنڈائی کی ۱ء۰؍ لیٹر ٹربوپیٹرول انجن  متعارف کرائی گئی تھی۔  ہم نے فوکس ویگن کی  پولو ٹی ایس آئی ماہ دسمبر میں آزمائشی طور پر چلائی تھی اس کا تجربہ اور مشاہدہ اس مضمون میں پیش کررہے ہیں۔
فوکس ویگن پولو ٹی ایس آئی کا ڈیزائن
 فوکس ویگن پولوٹی ایس آئی ۲۰۲۰؍ کا ڈیزائن پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ میں نیا جی ٹی آئی ٹائپ گرافک دیا گیا ہے۔ کار میں انٹی گریٹیڈ رُوف اسپائلر بھی دیا گیا ہے۔اس کار کا اگلااور پچھلابمپر  پولو جی ٹی آئی جیسا ہی لگتا ہے ۔ اس کار میں ڈے ٹائم رننگ لائٹ کی کمی محسوس ہوتی ہے جو اس سیگمنٹ کی بقیہ سبھی کاروں میں دیا جاتا ہے۔ فوکس ویگن نے اشارہ دیا ہے کہ اس کار کا نیا ورژن ہندوستانی بازار میں جلد ہی اتارا جائے گا۔
اندرونی ڈیزائن
 پولو کے انٹیریئر کا جائزہ لینے پر ہم نے پایا کہ اسکے اندرونی حصے میں ’بیسک کیبن‘ دیا گیا ہے۔ اس کی ساخت عمدہ اور مضبوط ہے۔ آل بلیک لیدر کلر اسکیم آنکھوں کو بھلا لگتا ہے۔ اسٹیئرنگ وہیل پر لیدر چڑھا ہے جو گرفت کو مضبوط بناتا ہے۔یہ تھری ڈی کٹ کے ساتھ اسپورٹی لُک دیتا ہے۔ کار میں ۶ء۵؍ انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم  دیا گیا ہے۔یہ ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ سے لیس ہے۔ اس کار میں ریئر پارکنگ کیمرا نہیں ہے۔ مجموعی طور پر کیبن میں استعمال کیا گیا مٹیریل اچھا ہے۔
انجن اور کارکردگی
 جب پولو کا فیس لفٹ ورژن پیش کیا گیا تھا تب اس میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ نئے فیچرس کا اضافہ کیا گیا تھا۔ کار میں ۹۹۹؍سی سی کا ۳؍سلنڈر انجن دیا گیا تھا جو کہ ۱۰۹؍ ایچ پی کی پاور ۱۷۵؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔اس کا ٹورک صرف ۱۷۵۰؍ آرپی ایم پر شروع ہوجاتا ہے اور یہ ۴؍ہزار آرپی ایم تک کافی اچھی کارکردگی پیش کرتا ہے۔ یہ انجن پولو کے ساتھ ساتھ فوکس ویگن کی وینٹو اور اسکوڈا ریپیڈ میںبھی دیا گیا ہے۔ ہم نے پولو کی جو کار آزمائشی طور پر چلائی وہ ۶؍اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن تھی۔ حالانکہ اس کا جو جی ٹی ویریئنٹ ہے وہ ۶؍ اسپیڈ ٹورج کنورٹر آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں کمپنی نے اب ڈی ایس جی (ڈوئل کلچ گیئر باکس) کو ہٹادیا ہے۔ پولو میں یہ ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی انجن ایک ایوارڈ یافتہ انجن ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران اس انجن میں  ریفائنمنٹ کی کوئی محسوس نہیں ہوتی اور یہ نچلے ریوز پر بھی ٹربو لیگ کے اچھے اشارے دیتا ہے۔ لیکن جیسے ہی ٹریفک میں چلائیں تو انجن تھوڑا مایوس کرتا ہے۔ لیکن ۲۵۰۰؍ آرپی ایم پر یہ انجن سہ عدد کی رفتار پکڑنے میں قطعی تاخیر نہیںکرتا۔
 کارر کا ۶؍اسپیڈ مینوئل گیئرباکس بھلے ہی ڈی ایس جی جیسا تجربہ نہ دے لیکن اس میں آپ کو پاور کی کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی۔ اس کے گیئرکی پاور ڈلیوری بھی اچھی ہے۔ انجن سے ایکسلریشن پیڈل پر پہنچا ہوا وائبریسن آپ کو واضح طور پر محسوس ہوتا ہے۔ کارنرنگ کے دوران پولو ،ڈرائیور کا اعتماد کم نہیں ہونے دیتی ۔ اس کے اسٹیئرنگ کی کارکردگی بھی اچھی ہے۔ فوکس ویگن کا دعویٰ ہے کہ پولو میں ملنے والا پیٹرول انجن مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ۱۸ء۲۴؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دیتا ہے۔ 
 اس کار میں ایک بات اور اچھی یہ لگی کہ اس کی ’اسٹیبل رائیڈ کوالیٹی‘ اچھی ہے۔ اوبڑ کھابڑ راستوں اور گڑھوں کو یہ بہت اچھی طرح پار کرتی ہے۔ اس کار کے بریک بھی اچھی طرح کام کرتے ہیں اور اس میں دئیے گئے ’گڈایئر‘ کے ٹائر سڑک پر اچھی گرفت دیتے ہیں۔ خاص طورپراس وقت جب کار کو تیزرفتاری کے ساتھ کارنرنگ کیا جائے گا۔ اس میںدیا گیا اسٹک الٹرا چیسس اس سیگمنٹ کی کسی اورہیچ بیک میں نہیں ملتا ہے۔
ہمارا فیصلہ
 آخر میں بات کرتے ہیں اس گاڑی کو خریدا جائے یا نہیں ، لیکن اس سے پہلے وہ تین باتیں آپ کو بتانا چاہتے ہیں جو ہمیں پسند آئیں
(۱) پرلطف ڈرائیونگ(۲) مضبوط ساخت(۳) اولڈ اسکول چارم۔جو تین باتیں  ہمیں ناپسند آئیں وہ ہیں(۱) پرانا ڈیزائن (۲) ماڈرن فیچرس کی کمی (۳) پچھلی سیٹوں پر آرام
 ہندوستانی بازار میں فوکس ویگن پولو ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی کی قیمت ۸ء۰۸؍ لاکھ روپے(ایکس شوروم) ہے جو کہ جی ٹی ۱ء۰؍ ٹی آئی ۹ء۶۷؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) تک جاتی ہے اور اس کار کا سیدھا مقابلہ ہینڈائی کی نئی آئی ٹوئنٹی سے مانا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK