Inquilab Logo

گائنکولوجی امتحان میں  انعم رضی قاضی کالج  ٹاپر بنیں

Updated: July 14, 2022, 11:50 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

اس حصولیابی کے ذریعہ انعم نے کلیان کی پہلی مسلم گائنا کولوجسٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا

Anam and his father Razi Qazi.Picture:Inquilab
انعم اور ان کے والد رضی قاضی ۔تصویر: انقلاب

شہر کلیان سے تعلق رکھنے والی انعم رضی قاضی نے گو رنمنٹ میڈیکل کالج ، میرج سے ایم ایس گائنکو لوجی میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر طارق قاضی کے مطابق انعم قاضی شروع سے ہی کافی ذہین اور محنتی طالبہ رہی ہے۔ عیاں رہے کہ انعم قاضی  شہر کی پہلی مسلم گائنکو لوجسٹ ہے۔ مسلم کوکنی خاندان سے تعلق رکھنے والی انعم قاضی نے محمدیہ انگریزی ہائی اسکول سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا اورسی ایچ ایم کالج سے بارہویں کے بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے پہلی ہی کوشش میں سی ای ٹی امتحان پاس کیا اور میرٹ کی بنیاد پر راجیو گاندھی میڈیکل کالج، کلوا میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا اور فائنل امتحان میں دوسرے نمبر پر رہی۔ بعد ازاں ایم ایس کیلئے گور نمنٹ میڈیکل کالج میرج  میں داخلہ لیا اور محنت اور لگن سے پورے کالج میں گائنکولوجی میں پہلا مقام حاصل کیا۔ اس ضمن میں نمائندہ ٔ انقلاب سے بات کرتے ہوئے انعم قاضی نے بتایا کہ طلبہ اگر چاہتے ہیں کہ کامیابی حاصل کریں تو ان کو اپنا زیادہ تر وقت پڑھائی پر صرف کر نا چاہئےاور سوشل میڈیا کا محدود استعمال کر نا چاہیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK