Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالوں میں مہندی لگانے سے وہ صحتمند، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں

Updated: June 03, 2026, 2:35 PM IST | Mumbai

عام طور پر ہاتھوں اور پیروں کی دلکشی بڑھانے کیلئے مہندی لگائی جاتی ہے۔ بالوں کو قدرتی رنگ دینے کیلئے ان میں مہندی لگائی جاتی ہے۔

Applying henna to the hair also helps in getting rid of dandruff. Photo: INN
بالوں میں مہندی لگانے سے خشکی سے بھی نجات ملتی ہے۔ تصویر: آئی این این

 

عام طور پر ہاتھوں اور پیروں کی دلکشی بڑھانے کیلئے مہندی لگائی جاتی ہے۔ بالوں کو قدرتی رنگ دینے کیلئے ان میں مہندی لگائی جاتی ہے۔ چونکہ مہندی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اسلئے گرمی کے موسم میں مہندی لگانے سے سر کو ٹھنڈک پہنچتی ہے، ساتھ ہی بالوں میں چمک بھی آتی ہے۔ جانئے بالوں میں مہندی لگانے کے چند فائدے:

گھنے اور لمبے بال: بالوں میں مہندی لگانے سے وہ صحتمند، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ مہندی، سر میں تیزابی اثرات کو توازن میں رکھتی ہے اور اس سے بالوں کا قدرتی تناسب متاثر نہیں ہوتا۔

بالوں کو گرنے سے بچائے: مہندی اور سرسوں کا تیل ملانے سے بالوں کے گرنے کے مسئلے میں کمی لائی جاسکتی ہے، ڈھائی ملی لیٹر سرسوں کے تیل کو اُبال لیں، اس میں مہندی کے چند پتوں کو ملائیں اور مزید اُبالیں، اس تیل کی مالش ہفتے میں دو سے تین بار سر پر کریں۔

 

یہ بھی پڑھئے: اچھے تعلقات قائم رکھنا ہمسائیگی کا حق ادا کرنے کا اہم ذریعہ

بالوں کو چمکدار اور حسین بنائے: مہندی بالوں کیلئے بہت اچھا کنڈیشنر ہے، یہ بالوں پر ایسی حفاظتی تہہ بنا دیتی ہے جو مٹی یا آلودگی کے نقصانات سے بچاتی ہے۔ مہندی میں موجود اجزاء بالوں کو خشک ہونے، نقصان پہنچنے اور دیگر نقصانات سے بچاتے ہیں، جبکہ اس سے بال بھی چمکدار ہوجاتے ہیں۔

بالوں کو رنگنے کے کام آئے: اگر آپ اپنے بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر رنگنا چاہتی ہیں تو مہندی اس کا بہترین حل ہے، اس میں کسی قسم کے امائنو ایسڈ نہیں ہوتے اور نہ ہی کیمیکل جو بالوں کی نمی کو ختم کرکے انہیں بے جان اور روکھا بنا دیتے ہیں۔ گرم پانی میں دو چمچے خشک آملہ، ایک چمچہ پتی کے ساتھ مہندی کو شامل کرکے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں، آپ کے بالوں کی سفیدی سیاہ چمکدار رنگت میں تبدیل ہو جائے گی۔

خشکی سے بچائے: مہندی خشکی سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔ میتھی کے دانوں کو ایک یا ۲؍ چمچے پانی میں رات بھر بھگو کر رکھیں اور صبح انہیں پیس لیں۔ سرسوں کا تیل اور مہندی کے پتے گرم کریں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد میتھی دانوں کا پیسٹ اس میں شامل کرلیں اور پھر بالوں میں ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد نہالیں، خشکی مکمل ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: دروازے کے اس پار

گرمی کے موسم میں مہندی میں ملائی جانے والی اشیاء:

دہی: گرمیوں میں بالوں میں مہندی لگانے کے لئے مہندی پاؤڈر میں دہی ملا سکتے ہیں۔ اس میں لیکٹک ایسڈ اور پروٹین ہوتا ہے۔ یہ سر پر جمی گندگی اور زائد تیل کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بال نرم و ملائم ہوتے ہیں۔

ایلوویرا جیل: مہندی پاؤڈر کے ساتھ ایلوویرا جیل بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود اجزاء سر کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں۔

آملہ پاؤڈر: مہندی میں آملہ پاؤڈر ڈال کر بالوں میں لگانے سے کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ آملہ میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جن سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔

نوٹ: مہندی ہیئر پیک لگانے سے قبل پیچ ٹیسٹ کریں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK