Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیول ڈاکیارڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب کیلئے اپرنٹس شپ ٹریننگ

Updated: June 20, 2023, 11:11 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

محدود سیٹوں پر دسویں اور آٹھویں کامیاب اُمیدواروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۲۶؍جون ۲۰۲۳ء ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

 ملک میں تیز رفتار صنعتی ترقی اورخود پر انحصار کے اعلان کے سبب ملک میں آئی ٹی آئی کامیاب اُمیدوار اگر اپنے ٹریڈ میں ترقی اور اچھی ملازمت کے خواہاں ہیں توانہیں اپرنٹس شپ ایکٹ ۱۹۶۱ءاور ترمیم شدہ ایکٹ و رولس ۱۹۹۲ کے تحت کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری آگنائزیشن یا کمپنی میں ایک یا دو سال کی اپرنٹس شپ ٹریننگ ضرور حاصل کریں۔ اس سخت ٹریننگ کے بعد امیدوار اپنے ٹریڈ میں مہارت حاصل کرلیتا ہے اس کے بعد اسے کسی بھی سیکٹر یاشعبہ میں بہتر تنخواہ اور سہولتوں کےساتھ مستقل ملازمت ملنا آسان ہوجاتا ہے۔
اس وقت موقع کیا ہے؟
 ممبئی کے ساحل سمندر سے لگے نیول ڈاکیارڈ کے ڈاکیارڈ اپرنٹس اسکول میں ۲۲ مختلف ٹریڈس کے لئے اپرنٹس شپ ٹریننگ۔
اسامیوں کی تعداد
 کل تعداد:۲۸۱؍اسامیاں۔اوبی سی، ایس ٹی ایس سی ، معذور امیدواروں کو ضابطے کےمطابق ریزرویشن
ٹریننگ کا دورانیہ
  ایک سال۔ صرف رِگر، فورجر اور شپ رائٹ کے لئے دو سال
تعلیمی لیاقت
 اسامی نمبر ایک تا ۱۸؍ اور ۲۲؍کیلئے  اُمیدواردسویں کامیاب ہوں اور ان کے پاس متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیابی کا سرٹیفکیٹ ہو۔
 اسامی نمبر ۲۰ کیلئے اُمیدوار آٹھویں کامیاب ہو۔
 اسامی نمبر ۲۱؍کیلئے اُمیدوار دسویں کامیاب ہوں۔
اپرنٹس شپ ٹریننگ ٹریڈ اور متعلقہ آئی ٹی آئی و اسامیوں کی تعداد
 ایک سالہ ٹریننگ :(۱) فٹر ٹریڈ۔ ۴۲؍اسامیاں
(۲) مسین ۔ مسین ٹریڈ۔ ۸؍اسامیاں
(۳)آئی اینڈ سی ٹی ایم/آئی ٹی اینڈ ای ایس ایم ٹریڈ۔ ۳؍اسامیاں
(۴)الیکٹریشن۔ الیکٹریشن ٹریڈ۔۳۸؍اسامیاں
(۵)الیکٹرونکس میکینک۔ الیکٹرونکس میکینک ٹریڈ۔۲۴؍اسامیاں
(۶)الیکٹرو پلیٹر۔ الیکٹرو پلیٹر ٹریڈ۔ایک اسامی
(۷)فاؤنڈری مین۔ فاؤنڈری مین ٹریڈ۔ ایک اسامی۔
(۸)ڈیزل میکانک۔ میکانک(ڈیزل ٹریڈ) ۔ ۳۲؍ اسامیاں
(۹) انسٹرومینٹ میکینک۔ انسٹرومینٹ میکینک ٹریڈ۔۷؍اسامیاں
(۱۰)MMTM۔ میکینک مشین ٹول میکینک ٹریڈ۔۱۲؍اسامیاں
(۱۱)مشینشٹ۔ مشینشٹ ٹریڈ۔ ۱۲؍اسامیاں
(۱۲)پینٹر(جی)۔ پینٹر ٹریڈ۔۹؍اسامیاں 
(۱۳)پیٹرن میکر۔ پیٹرن میکر ٹریڈ۔۲؍اسامیاں
(۱۴) میکینک ریفریجریٹر؍ اے سی۔ میکینک ریفریجریٹر؍ اے سی ٹریڈ۔۷؍اسامیاں
(۱۵)شیٹ میٹل ورکر۔ شیٹ میٹل ورکر ٹریڈ۔۳؍اسامیاں
(۱۶)پائپ فٹر۔ پلمبر ٹریڈ۔۱۲؍اسامیاں
(۱۷)شپ رائٹ(ووڈ)۔ کارپینٹر ٹریڈ۔ ۱۷؍اسامیاں
(۱۸)ٹیلر(مردوں کیلئے)۔ سیونگ ٹیکنالوجی؍ ڈریس میکنگ ٹریڈ۔۳؍اسامیاں
(۱۹)ویلڈر(گیس اینڈ الیکٹریکل)۔ ویلڈر ٹریڈ۔۱۹؍اسامیاں
دوسالہ ٹریننگ : (۲۰)رِگر۔۸؍ویں پاس امیدواروں کیلئے۔ ۱۲؍ اسامیاں
(۲۱)فورجر اور ہٹ ٹریڈ۔۱۰؍ویں پاس امیدواروں کیلئے ۔ ایک اسامی
(۲۲)شپ رائٹ(اسٹیل)۔ فٹرٹریڈ۔۱۶؍اسامیاں
 ماہانہ اسٹائپنڈ:۷؍ہزار روپے ماہانہ آئی ٹی آئی پاس امیدواروںکیلئے۔ ۶؍ہزار روپے دیگر امیدواروں کیلئے 
عمر کی حد
 ۴؍تا ۲۱؍سال کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں یعنی ان کی تاریخ پیدائش ۲۱؍ نومبر ۲۰۰۲ء  تا ۲۱؍نومبر ۲۰۰۹ء کے درمیان ہو۔ اوبی سی امیدواروںکو ضابطے کے مطابق عمر کی اوپری حد میں رعایت ہوگی۔
فزیکل اسٹینڈرڈ
کم از کم اونچائی ۱۵۰؍سینٹی میٹر اور کم از کم وزن ۴۵؍کلو گرام۔سینہ کم از کم ۵؍سینٹی میٹر پھولتا ہو۔
 بینائی اچھی ہو(۹؍۶۔۶؍۶)۔
بھرتی کاطریقہ کار
 درخواست کنندہ کو ممبئی میں تحریری امتحان کے لئے بلایا جائےگا۔ یہ امتحان دو گھنٹہ کا ہوگا۔سوالات ہندی اور انگریزی دو زبانوں میں ہوں گے۔
اس میں سائنس، جنرل نالج اور میتھس کے ایک سو آبجیکٹیو ٹائپ سوالات ہوںگے۔
امتحانی مرکز صرف اور صرف ممبئی میں ہی ہوگا۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو میرٹ کی بنیادپر انٹرویو ؍اسکل ٹیسٹ کے لئے بلایا جائےگا۔
انٹرویو؍ اسکل ٹیسٹ:n تحریری امتحان میں کامیاب(میرٹ کی بنیاد پر) امیدواروں کوانٹرویو ؍اسکل ٹیسٹ کے لئے بلایا جائےگا۔
میڈیکل ٹیسٹ:nیہ ٹیسٹ؍ انٹرویو ممبئی شہر میں ستمبر ۲۰۲۳ میں ہوںگے۔
پہلے پروژنل میرٹ ٹیسٹ پھر پرلمنری میرٹ ٹیسٹ اور فائنل میرٹ لسٹ مرتب ہوںگی اور منتخب امیدواروں کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے  سرکاری اسپتال بھیجا جائےگا۔
درخواست کیسے دیں؟: nدرخواست صرف اور صرف آن لائن دینی ہے۔ امیدوار انرولمنٹ فار اپرنٹس شپ ٹریننگ(مختلف ٹریڈ) کیلئے جاری اشتہار کامطالعہ کریں۔
یہ اشتہار ایمپلائمنٹ نیوز کے ۳تا ۹ جون کے شمارہ کے صفحہ ۵۲؍ور ۵۳ پر شائع ہوا ہے۔
آن لائن درخواست کے لئے  ویب سائٹ:
http://apprenticedes.recttindia.in
درخواست کی آخری تاریخ:۲۶؍جون ۲۰۲۳ ء۔
  متذکرہ اشتہار کی پی ڈی ایف کاپی کیلئے  کالم نگار کو ان کے وہاٹس ایپ نمبر 7738642878 پرNAVAL DOCKYARD لکھ بھیجیں۔ آپ کو فوراً اشتہار کی کاپی وہاٹس ایپ کی جائےگی۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK