Inquilab Logo

اسوس کے انوکھے کیمرے والے۲؍ نئے اسمارٹ فون پیش

Updated: September 01, 2020, 10:55 AM IST | Agency

اسوس نے انوکھی کیمرا ٹیکنالوجی سے لیس اپنے ۲؍ اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ ا ن کے نام زین فون۷؍ اور۷؍ پرو ہیں۔ زین فون۷؍ سیریز کے فون میں۶ء۶۷؍ انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں گوریلا سکس گلاس کو استعمال کیا گیا ہے

Asus Smartphone - Pic : INN
اسوس اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

اسوس نے انوکھی کیمرا ٹیکنالوجی سے لیس اپنے ۲؍ اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ ا ن کے نام زین فون۷؍ اور۷؍ پرو ہیں۔ زین فون۷؍ سیریز کے فون میں۶ء۶۷؍ انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں گوریلا سکس گلاس کو استعمال کیا گیا ہے۔اس کے اسکرین میں۹۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ اور۲۰۰؍ ہرٹز ٹچ سمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے جبکہ زین فون۷؍ میں اسنیپ ڈریگن ۸۶۵؍ اور۷؍ ہرو مین ۸۶۵؍ پلس پروسیسر موجود ہے۔زین فون۷؍ میں۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج جبکہ۷؍ہرو میں۸؍ جی بی ریم کے ساتھ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔دونوں فون  میں۳؍کارڈ سلاٹس موجود ہیں جن میں سے۲؍ سم کارڈز اور تیسرا مائیکرو ایس ڈی سپورٹ کیلئے ہے ۔اس فون کی خاص بات یہ بھی ہے کہ  ۵؍ جی فون ہیں۔۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ۳۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیا گیاہے۔فون کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں سیلفی کیمرا نہیں بلکہ بیک فلپ کیمرا سسٹم ہی سیلفیز لینے میں مدد دیتا ہے۔ فون کے بیک پر۳؍کیمروں کا سسٹم ہوجود ہے جو ایک فلپ اپ میکانزم کے ذریعے مین باڈی سے جڑا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کیمرا روزانہ۱۰۰؍ بار فلپ مسلسل۵؍ سال تک کیا جاسکتا ہے۔دونوں فونز کا مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۱۲؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۸؍ میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے جو۳؍ ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہی کیمرا موڈیول فلپ اپ کرنے پر سیلفی کیلئے  استعمال ہوتا ہے جس کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش، ایچ ڈی آر اور آٹو پینوراما جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔ یہ فونز یکم ستمبر سے دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ زین فون۷؍ کے۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت۷۵۰؍ ڈالر(کم وبیش ۵۵؍ہزار روپے) رکھی گئی ہے جبکہ۷؍ پرو کے ۸؍ جی بی ریم اور۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والا ورژن۹۵۰؍ ڈالر(کم وبیش ۶۹؍ہزار روپے) میں دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK