Inquilab Logo

آٹو ایکسپو۲۰۲۰ء میں ماحولیات کے تحفظ پرخصوصی توجہ

Updated: February 08, 2020, 12:23 PM IST | New Delhi

ماروتی،ٹاٹا اور مہندرا جیسی ملک کی بڑی کمپنیاں ماحول دوست اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں لانچ کررہی ہیں۔

ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکھرن اپنی کمپنی کی ایک کار لانچ کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکھرن اپنی کمپنی کی ایک کار لانچ کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

 نئی دہلی:جتنی ضروری کار ہے اس سےزیادہ ضروری صاف ہوا ہے۔ پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے سے جوجھ رہی ہے۔ تقریباً تمام رپورٹس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں سے زیادہ ماحولیاتی آلودگی ہوتی ہے۔لہٰذا تمام کمپنی اس مسئلے کا حل لے کر آٹو ایکسپو میں آئی ہیں ۔تقریباً ہر کمپنی نے نئی نسل کی کار پیش کی ہے۔ ان میں بجلی سے چلنے والی اور تیل کو زیادہ توانائی میں تبدیل کرنے والی کاریں شامل ہیں ۔ سب سے پہلے ہندوستان کی سب سے بڑی کمپنی ماروتی کی بات کرتے ہیں ۔ تو مارتی سوزوکی انڈیانے بدھ کو آٹو ایکسپو۲۰۲۰ء میں اپنی کانسپٹ کارفیوچورا ای الیکٹرک لانچ کی ہے۔ کمپنی جلد ہی ہندوستان میں بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک کار بھی لانچ کرے گی۔ ماروتی سوزوکے ایم ڈی کونیچی آیوکاوا نے کہا کہ فیوچورا ای کار ایک الیکٹرک ایس یو وی کوپ ہے۔ اس میں بولڈ اور اسپورٹی خصوصیات ہیں ۔ اسے پہلی مرتبہ ہندوستان میں پیش کیا گیا ہے۔ دراصل ماحولیات کو سنبھالنا کا بنانے والی کمپنیوں کی مجبوری نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔ جب تک یہ کار سڑک پر آئے گی تب تک ماروتی نے اپنی ساری کاروں کو بی ایس ۶؍میں تبدیل کردیا ہے۔یہ تکنیک بایو فیول کی پوری مقدار کو توانائی میں تبدیل کرتی ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوتی ہے۔
ٹاٹا ۲۶؍گاڑیاں لے کر آئی
 ٹاٹا نے بجلی سے چلنے والی ۲؍کار ایچ بی ایکس اور سیارا پیش کی ہیں ۔ ایچ بی ایکس میں ساری لائٹ ایل ای ڈی ہیں ۔ پہاڑوں کیلئے اسے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ شیارا کااندرونی ڈیزائن اپنے آپ میں کمال ہے دونوں کار اگلے ۶؍مہینے میں بازار میں آجائیں گی۔ٹاٹا موٹرس کے مارکیٹنگ ہیڈ ویویک شریواستو نے کہا کہ ’’ہم ۲۶؍گاڑیاں لے کر آئے ہیں ۔سبھی میں بی ایس ۶؍تکنیک والے انجن ہیں ۔ ہم ۲؍محاذ پر کام کررہے ہیں ۔ پہلا جب تک الیکٹرک موبیلیٹی عام استعمال میں نہیں آجاتی تب تک ایندھن بچانے والی گاڑیاں استعمال میں لائی جائیں ۔ دوسرا منصوبے گاڑیوں کو بجلی کے بعد شمسی توانائی سے چلانے کا ہے جس پر تحقیق جاری ہے۔
مہندرا کی ’فنسٹر‘ دےگی سوالوں کے جواب
 تیسری ہندوستانی کمپنی مہندرا، فنسٹر،ایٹم ای ایکس کیو وی ۳۰۰؍ اور ای ایکس کیو وی ۱۰۰؍ لے کر آئی ہے۔ بجلی سے چلنے والی کاروں کے تعلق سے لوگوں کےدل میں بہت سارے سوال رہتے ہیں ۔ مثلاً ان کی رفتار کم ہے، پک اپ کم ہے اور ایک مرتبہ چارج کرنےک ے بعد کہاں تک جائے گی۔ ان سوالوں کے جواب فنسٹر دیتی ہے۔ یہ کار محض ۵؍سیکنڈ میں صفر سے ۱۰۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتاراختیار کرلیتی ہے۔ یہ ۲۰۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے اور اس وقت اس کی طاقت ۲۳۰؍کلوواٹ تک پہنچ جائے گی۔ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد ۵۲۰؍کلومیٹر تک جاسکتی ہے۔مہندرا الیکٹرک کے سی ای اومہیش بابو نے کہا کہ دہلی اور دوسرے میٹرو شہروں میں پورے سال رہنے والی آلودگی سے نمٹنے میں ہم مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم سولر پینل والی چھت کے ساتھ سہ پہیہ آٹو بھی لے کر آئے ہیں ۔
دیگر کمپنیوں کی الیکٹرک گاڑیاں 
 ہنڈائی نے اپنی پہلی لمبی دوری کی الیکٹرک یوٹیلٹی کار ’کونا ‘ لانچ کی۔ ایم جی موٹرس نے ماورل ایکس الیکٹر گاڑی پیش کی ہے۔دونو گاڑیوں کو پوری طرح ہندوستان میں اسمبل کیا جائے گا۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK