Inquilab Logo

ٹویوٹا گلانزا سی وی ٹی کی پہلی ’رائیڈ‘ کا تجربہ اور اس کی خصوصیات

Updated: February 29, 2020, 1:56 PM IST | Ankit Dubey

ٹویوٹا اور سوزوکی موٹر کارپوریشن نے ۲۰۱۷ء   میں ایک کاروباری شراکت کے تحت مفاہمتی معاہدہ( میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ) پر دستخط کیا تھا۔ جس کے تحت ٹویوٹا کو سوزوکی اپنی کچھ گاڑیوں کی سپلائی کرے گی اوراسکے عوض میں ٹویوٹا سے ہائبرڈ وہیکل کی ٹیکنالوجی لے گی۔

 ٹویوٹا گلانزا سی وی ٹی : تصویر : آئی این این
ٹویوٹا گلانزا سی وی ٹی : تصویر : آئی این این

 ٹویوٹا اور سوزوکی موٹر کارپوریشن نے ۲۰۱۷ء   میں ایک کاروباری شراکت  کے تحت مفاہمتی معاہدہ ( میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ) پر دستخط کیا تھا۔ جس کے تحت ٹویوٹا کو سوزوکی اپنی کچھ گاڑیوں کی سپلائی کرے گی اور اسکے عوض میں ٹویوٹا سے ہائبرڈ وہیکل کی ٹیکنالوجی لے گی۔ ۲۰۱۹ء  میں ان کمپنیوں کی شراکت داری سے ایک ایسی گاڑی لانچ کی گئی جو دکھنے میں پوری طرح ماروتی سوزوکی بلینو ہے اور یہ کوئی اور نہیں ٹویوٹا گلانزا تھی۔ ہم نے اس کار کو دہلی این سی آر کی سڑکوں پر چلایا اور اس کا تجربہ کیا رہا اور ہماری کیا رائے ہے ، یہ اپنے اس ریویو میں بتائیں گے۔ ساتھ ہی یہ ماروتی سوزوکی بلینو سے کتنی جدا ہے یہ بھی آپ کو اس تجزیہ کے ذریعے معلوم ہوگا۔
لُکس میں کیا نیا ہے؟
 ٹویوٹا گلانزا کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی مکمل طور پر ماروتی بلینو جتنی ہی ہے ۔ اس میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں ۲؍سلیٹ تھری ڈی کروم سراؤنڈ والی فرنٹ گرل اور ٹویوٹا بیَج ہے۔ اس کے علاوہ اس کے  ایل ای ڈی پروجیکٹر ہیڈلیمپ ، ڈی آر آئیز اور فوگ لیمپ بھی ماروتی سوزوکی بلینو جیسے ہی نظر آتے ہیں۔  اس کے سائیڈ پروفائل کی بات کریں تو ونڈو پر کروم سلیٹس اور ڈور ہینڈلز پر کروم ایسینٹس ،  ۱۶؍ انچ والے الائے وہیل بھی بلینو جیسے ہی دئیے گئے ہیں۔ یہاں فرق صرف گلانزا، ٹویوٹا کے لوگو اور اس کے ویریئنٹ کی برانڈنگ  نظر آتی ہے۔ 
انٹریئر میں کیا خاص ہے؟
 ہم نے پایا کہ  اسٹیئرنگ پر ٹویوٹا بیج کے علاوہ دوسری کوئی اور تبدیلی اس کے انٹیریئر میں نہیں کی گئی  ہے ۔  ڈَیش بورڈ پر کمپنی سافٹ ٹچ ٹریٹمنٹ دے کر اسے تھوڑا بدل سکتی تھی ۔ اس کے علاوہ گلانزا کی سیٹیں اور ان کا کمفرٹ لیول بھی بلینو جیسا ہی معلوم ہوتا ہے ۔ اگر اس میں کمپنی لیدر سیٹیں دیتی تو شاید یہ تھوڑی بلینو سے اور پریمیم لگ سکتی تھی  لیکن اس میں لیدر صرف اس کے آرم ریسٹ پردیا گیا ہے۔ اگر گیئر نابز پر بھی لیدر کا تھوڑا اور استعمال ہوتا تو شاید آپ کیلئے اندر سے یہ گاڑی اور زیادہ بہتر ہوسکتی تھی۔
 اس میں دیا جانے والا ۷؍ انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم بھی ماروتی بلینو جیسا ہی ہے، لیکن اس کا انٹرفیس اگر ٹویوٹا تھوڑا اپنے مطابق رکھتی تو شاید یہ بلینو سے الگ معلوم ہوتا ۔ اس کےعلاوہ اس کا انسٹرومنٹ کلسٹراور اسٹیئرنگ وہیل بھی ماروتی کی گاڑیوں جیسا ہی ہے۔مجموعی طور پر گلانزا کا انٹیریئر ، سامان رکھنے کی جگہ  اور کمفرٹ بالکل  بلینو جیسا ہی ہے۔
انجن اور پرفارمنس
 ٹویوٹا گلانزا صرف پیٹرول ماڈ ل کےساتھ آتی ہے اور کمپنی نے اس میں ماروتی بلینو والا ہی ۱ء۲؍ لیٹر K12Cپیٹرول انجن دیا ہے اور یہ انجن ۶؍ہزار آرپی ایم پر ۹۰؍ پی ایس کی پاور اور ۴۴۰۰؍ آرپی ایم پر ۱۱۳؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ اس انجن کے ساتھ کمپنی مائلڈ ہائبرڈ ٹیکنالوجی بھی دے رہی ہے جو کہ اسے صرف مینوئل ویریئنٹ میں دستیاب ہے۔ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ انجن کی پاور بھی ٹِیون کی گئی ہے اور یہ انجن ۶؍ہزار آرپی ایم ۹۰؍ پی ایس کی پاور اور ۴۴۰۰؍آرپی پر ۱۱۳؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔
 مینوئل ویریئنٹ تو ہم نے نہیں چلایا، لیکن سی وی ٹی کے ساتھ اس کی کارکردگی ہمیں کافی بہتر نظر آئی ۔ ایکسلریٹرپیڈل پر آپ جیسے ہی پیر رکھتے ہیں ویسے ہی اس کی پاور اور ڈلیوری کافی اِسموتھ اور لینیئر ملتی ہے ۔ سب سے خاص بات دہلی جیسے بمپر ٹُو بمپر ٹریفک والے شہروں میں اسے چلانا کافی آسان ہے۔ اگر آپ اسے ایل موڑ پر ڈرائیو کرتے ہیں تو انجن زیادہ ہائی ریو پر پہنچنے لگتا ہے ۔ فرنٹ وہیل پر زیادہ ٹورک دیتا ہے۔ کمپنی نے اس میں اسپورٹ موڈ بھی دیا ہے جوکہ  اس کے ٹرانسمیشن  پر سائیڈ میں ملتا ہے اور اسے دبانے سے گاڑی چلانے کے دوران آپ کو ہلکا اسپورٹی احساس ہونے لگتا ہے ۔ لیکن اگر آپ ایک سٹی روڈ کنڈیشن میں ایک اچھی ڈرائیو چاہتے ہیں تو آپ اسے صرف ڈی موڈ پر ہی چلائیں، جس سے آپ  کو ۱۵۔ ۱۶؍ کلومیٹر فی لیٹر کا اچھا مائیلیج مل سکے گا۔ 
ہمارا فیصلہ
 سوال یہ ہے کہ ٹویوٹا گلانزا کو کیوں خریدا جائے ؟  ہماری رائے میں تو آپ ٹویوٹا گلانزا کاGویریئنٹ خریدیں جو کہ مینوئل ٹرانسمیشن اور ایس ایچ وی ایس ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔ یہ ویریئنٹ عام ماروتی بلینو زیٹا پیٹرول کے برابر ہے۔ دونوں ہی گاڑیاں مائلڈ ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ آتی ہے ۔ لیکن ٹویوٹا گلانزا کی قیمت ماروتی بلینو کے مقابلے تقریباً ۶۵؍ ہزار روپے کم ہےاور یہ قیمت اس سیگمنٹ کی گاڑی کے لئےکافی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ٹویوٹا گلانزا میں بلینو کے مقابلے اچھا وارنٹی پیکیج بھی ملتا ہے ۔ گلانزا میں ٹویوٹا۳؍ سال اور ایک لاکھ کلومیٹر کا وارنٹی پیکیج دیتی ہے  وہیں، ماروتی بلینو میں آپ کو ۲؍ سال اور ۴۰؍ ہزار کلومیٹر کی وارنٹی پیکیج ملتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK