Updated: April 02, 2026, 4:05 PM IST
| Itanagar
اروناچل پردیش کےایٹانگر میں میونسپل حکام نے ہوٹلوں کو گوشت کے مخصوص نام جیسے چکن، مٹن ، بیف، پورک کے حوالے ہٹانے کا حکم دیاہے، حکام کےمطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کے ناموں میں گوشت کی اقسام شامل کرنا غیر مناسب اور موجودہ اصولوں، جانوروں کی فلاح و بہبود اور عوامی شائستگی سے متعلق حساسیت کے ساتھ متضادہے۔
اروناچل پردیش کےایٹانگر میں میونسپل حکام نے ہوٹلوں کو گوشت کے مخصوص نام جیسے چکن، مٹن ، بیف، پورک کے حوالے ہٹانے کا حکم دیاہے، حکام کےمطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کے ناموں میں گوشت کی اقسام شامل کرنا غیر مناسب اور موجودہ اصولوں، جانوروں کی فلاح و بہبود اور عوامی شائستگی سے متضاد ہے۔میونسپل کارپوریشن نے ایک آرڈر میں بتایا کہ کئی ہوٹل نے تجارتی لائسنس اس طرح حاصل کیے ہیں جن میں خاص طور پر مخصوص جانوروں کے گوشت کا حوالہ دینے والا تجارتی نام استعمال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مظفرنگر میں ۲؍ ماہ قبل مقفل کردی گئی عمر مسجد ہائی کورٹ کے حکم سے کھول دی گئی
بعد ازاں ۲۰۱۹ءکے اروناچل پردیش میونسپل کارپوریشن ایکٹ اور دیگر ضوابط کے تحت سول باڈی نے کہا کہ مخصوص جانور کا حوالہ دینے والے ناموں والے ریسٹورنٹ کے لائسنس کو “عمومی اور مناسب تجارتی نام میں تبدیل کرنا ہوگا۔مالکان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ۱۰؍ دن کے اندر اپنے سائن بورڈز اور اشتہاری مواد کو نئی ہدایات کے مطابق تبدیل کر لیں، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اب کسی بھی قسم کے گوشت کا حوالہ دینے والے نام والے نئے کھانے کے مراکز کوتجارتی لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔