Inquilab Logo

آٹو ٹپس : کیا آپ مینوئل گیئر والی کار چلاتے ہیں ؟ تو پھر اِن ۵؍باتوں  کا خیال ضروررکھیں

Updated: March 21, 2020, 2:57 PM IST

آٹو میٹک کاروں کا چلن یوں تو ملک میں بڑھنے لگا ہے لیکن اب بھی مینوئل گیئر والی کاروں  کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ مینوئل گیئر باکس والی کار چلانے کے دوران عموماً ایسی غلطیاں  ہوجاتی ہیں جو گاڑی اور ڈرائیور دونوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔آج ہم ایسی ۵؍ بڑی غلطیوں  کے بارے میں بتارہے ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

آٹو میٹک کاروں کا چلن یوں تو ملک میں بڑھنے لگا ہے لیکن اب بھی مینوئل گیئر والی کاروں  کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ مینوئل گیئر باکس والی کار چلانے کے دوران عموماً ایسی غلطیاں  ہوجاتی ہیں جو گاڑی اور ڈرائیور دونوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔آج ہم ایسی ۵؍ بڑی غلطیوں  کے بارے میں بتارہے ہیں ۔
مینوئل گاڑی چلاتے وقت بیشتر لوگ ایک ہاتھ اسٹیئرنگ اور دوسرا گیئر لیور پر رکھتےہیں ۔ حالانکہ گیئر لیور کا استعمال ہاتھ رکھنے کیلئے نہیں کرنا چاہئے۔ دراصل مینوئل ٹرانسمیشن کے دوران ہمیں صرف گیئر لیور دکھائی دیتا ہے لیکن اس کے پیچھے جو عمل ہوتا ہے وہ دکھائی نہیں دیتا۔ گیئر لیور سے گیئر تبدیل کرتے وقت اِسٹیبل رہنے والا سلیکٹر فورک روٹیٹنگ کالر کی طرف دبتا ہے اور کالر گیئر کو اس پوزیشن میں  دباتا ہے جس میں  آپ ڈرائیو کرنا چاہتے ہیں ۔ گیئر لیور پر ہاتھ رکھنے سے سلیکٹر فورک روٹیٹنگ کالر کے رابطے میں آسکتا ہے اور گیئر بدلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے کار ڈرائیونگ کے دوران اپنا ہاتھ اسٹیئرنگ وہیل پر ہی رکھیں  اس سے آپ اور آپ کی گاڑی دونوں  محفوظ رہیں گے۔ 
 کار کے کلچ پیڈل پر اپنے پیر کو آرام کیلئے نہ رکھیں ۔ ایسا کرنے سے ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے ۔ کیونکہ ایسے میں  ٹرانسمیشن انرجی کو نقصان ہونے کا اندیشہ زیادہ رہتا ہے ۔ ساتھ ہی اگر آپ کو اچانک بریک لگانے کی ضرورت ہوئی تو آپ عجلت میں بریک کے بجائے کلچ دبادیں گے۔ جس سے حادثہ ہوسکتا ہے ۔ اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ ’ڈیڈ پیڈل‘ کا استعمال کریں جو کلچ پیڈل کے پاس ہی ہوتا ہے ۔آج کل عموماً ہر کار یہ موجود ہوتا ہے ۔
  اسٹاپ سگنل پر اگر آپ انجن بند نہیں کرنا چاہتے ہیں  تو کار کو نیوٹرل پر رکھنا بہترین متبادل ہے ۔ اسٹاپ سگنل پر کار کو گیئر میں چھوڑا تو سگنل سبز ہونے سے پہلے کلچ سے پیر پھسلنے کا خدشہ رہتا ہے ۔ ایسے میں کار خود سے ہی آگے بڑھ جائے گی اور یوں  حادثہ ہوسکتا ہے ۔
رفتار بڑھاتے وقت گیئر بھی اس رفتار کی مناسبت سے ہی رکھیں ۔ نچلے گیئرس میں زیادہ رفتار رکھنے پر انجن پر دباؤ پڑے گا اور گاڑی شور کرنے لگے گی۔ ایسا ہونے پر کار میں ایندھن کی کھپت زیادہ ہوگی ۔ انجن جلد خراب ہونے کا بھی امکان بڑھ جاتا ہے ۔ کار گیئر ہمیشہ موزوں انجن آرپی ایم ا(ریولیوشن پر منٹ) پر بدلنا چاہئے۔اسی کے مطابق ایکسلریٹر دبانا چاہئے۔
 عام طو ر پر لوگ پہاڑی علاقےمیں یا اونچے مقام کی طرف ڈرائیونگ کرتے وقت کلچ دبائے رکھتے ہیں جو کہ غلط عمل ہے۔ ایسا کرنے سے کار بغیر گیئر کی ہوجاتی ہے ۔ اگر آپ ایسے میں کلچ دبائے رکھتے ہیں تو رکاوٹ آنے پر کار پیچھے کی جانب جانے لگتی ہے۔ کار کو چڑھاتے وقت گیئر میں ہی رکھیں   اور کلچ کو صرف گیئر بدلتے وقت ہی استعمال کریں ۔ اس کو لگاتار نہ دبائے رکھیں ۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK