Inquilab Logo

اوپوکا فائیو جی تکنیک سے لیس سستا فون رینو ۴؍ ایس ای لانچ

Updated: September 24, 2020, 11:23 AM IST | Agency

اوپو نے اپنا سستا فائیو جی فون’رینو ۴؍ ایس ای‘ لانچ کیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ فائیو تکنیک والا یہ فون فیچرکے لحاظ سےسستا فون ہے۔

Oppo Reno 4 - Pic : INN
اوپو رینو ۴ ۔ تصویر : آئی این این

اوپو نے اپنا سستا فائیو جی فون’رینو ۴؍ ایس ای‘ لانچ کیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ فائیو تکنیک والا یہ فون فیچرکے لحاظ سےسستا فون ہے۔یہ نیا فون رینو۴؍ سیریز کے دیگر فونز کی طرح۴؍ ایس ای بھی پتلا ہے جس کی چوڑائی ۷ء۹؍ملی میٹر ہے۔رینو۴؍ ایس ای میں۶ء۴۳؍ انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر ہی نصب ہے۔اس نئے فون میں ۳۲؍ میگا پکسل کا  سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ فون میں ڈیمینسٹی۷۲۰؍ فائیو جی پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔ اس فون میں ۴۳۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور ۶۵؍ واٹ سپر وی او او سی فلیش چارج ۲ء۰؍سپورٹ دیا گیا ہے۔ فون میں اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس ۷ء۲؍ سے کیا ہے۔ فون میں بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں۴۸؍ میگا پکسل مین کیمرا ایف۱ء۷؍ آپرچر کے ساتھ ہے۔ دیگر۲؍کیمرے۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل میکرو  ہے۔اوپو رینو ۴؍ ایس ای کو سب سے پہلے چین میں لانچ کیا گیا ہے ۔ یہاں اس کے ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت ۲۴۹۹؍چینی یوآن(۲۷؍ہزار ایک سوروپے) جبکہ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والا ماڈل۲۷۹۹؍ چینی یوآن(۳۰؍ہزار ۴۰۰؍روپے) ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK