Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرم چیزیں پیستے وقت شیف پنکج بھدوریا کا بتایا یہ نسخہ کارآمد ثابت ہوسکتا ہے

Updated: June 08, 2026, 2:54 PM IST | Ritu Sahu | Mumbai

کچن میں کام کرتے وقت اکثر جلدبازی میں کچھ ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں جو نہ صرف باورچی خانہ کو گندہ کرتی ہیں بلکہ حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ ایسی ہی ایک عام غلطی کڑاہی سے فوراً نکال کر گرم گرم گریوی یا اُبلی ہوئی سبزیوں کو مکسر جار میں پیسنا ہے۔

According to chef Pankaj Bhadouria, grinding hot things in a jar can be dangerous. Photo: INN
شیف پنکج بھدوریا کے مطابق گرم چیزوں کو جار میں پیسناخطرہ بن سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

کچن میں کام کرتے وقت اکثر جلدبازی میں کچھ ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں جو نہ صرف باورچی خانہ کو گندہ کرتی ہیں بلکہ حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ ایسی ہی ایک عام غلطی کڑاہی سے فوراً نکال کر گرم گرم گریوی یا اُبلی ہوئی سبزیوں کو مکسر جار میں پیسنا ہے۔ اکثر خواتین ٹماٹر، پیاز یا کاجو کے اُبلے ہوئے گرم آمیزے کو سیدھا بلینڈ کر دیتی ہیں جس سے مکسر کا ڈھکن اچانک پریشر کے ساتھ اوپر اُڑ جاتا ہے اور گریوی کچن کی دیواروں اور چہرے پر اُڑتی ہے۔ اس صورت میں مشہور ماسٹر شیف پنکج بھدوریا نے سوشل میڈیا ہینڈل پر اس مسئلہ کی سائنسی وجہ بتائی ہے اور ساتھ ہی اس نجات پانے کا ایک آسان نسخہ بھی بتایا ہے۔ شیف کے مطابق، یہ نسخہ نہ صرف جلنے کے خطرہ سے بچاتا ہے بلکہ گریوی کو ریستواں جیسی کریمی ساخت بھی دیتا ہے۔

شیف پنکج بھدوریا کے مطابق، جب گرم لیکویڈ یا گریوی کو مکسر کے جار میں ڈال کر پیستے ہیں تو گرم چیزیں تیزی سے پھیلتی ہیں۔ جب مکسر کے تیز بلیڈ گرم چیز کو گھماتے ہیں تو جار کے اندر بہت ہی کم سیکنڈ میں بڑی مقدار میں بھاپ اور دباؤ بننا شروع ہوتا ہے۔ جار سے اندر کی ہوا نکل نہیں پاتی جس کی وجہ سے سیدھا اوپر کی جانب زور لگاتی ہے اور ڈھکن جھٹکے کے ساتھ ہوا میں اُڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جسمانی طور پر فعال رہیں، صحت اچھی رہے گی

گرم اشیاء جار میں پیسنا خطرے کا سبب

گرم آمیزہ کو پیسنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ جب مکسر کا ڈھکن اڑتا ہے تو تیز گرم آمیزہ چاروں طرف پھیل جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف پورا کچن، سلیب اور دیواریں گندی ہوتی ہیں بلکہ سب سے بڑا ڈر چہرہ اور ہاتھ جلنے کا ہوتا ہے۔

برف کا نسخہ

اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ماسٹر شیف پنکج بھدوریا نے آسان طریقہ بتایا ہے۔ جب بھی آپ کو جلدبازی میں گرم گریوی کو پیسنے کی ضرورت پیش آئے تو جار میں گریوی ڈالنے سے پہلے یا اس کے ساتھ برف کے چند ٹکڑے ڈال دیں۔ اس کے بعد مکسر کا ڈھکن بند کرکے بلینڈ کریں۔ یہ نسخہ آسان مگر کارگر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہمسائے کے حقوق کا خیال رکھنا اخلاقی و مذہبی فریضہ ہے

دراصل، برف کے ٹکڑے جار کے اندر جاتے ہی گرم گریوی کا درجہ حرارت کم کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ درجہ حرارت اچانک کم ہونے کی وجہ سے جار کے اندر بھاپ نہیں بنتی اور بآسانی گریوی پیس جاتی ہے۔

ایک اور فائدہ

شیف کے مطابق، گرم گریوی میں برف ڈال کر پیسنے سے گریوی میں موجود گھی/ تیل اور باقی مسالے آپس میں بہت اچھی طرح سے ایک دوسرے میں مل جاتے ہیں۔ اس سے گریوی کا رنگ نکھر جاتا ہے اور وہ ریستوراں جیسی گاڑھی اور ہموار ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK