Inquilab Logo

نیٹ فلکس کے بعد یوٹیوب، امیزون پرائم نے اسٹریمنگ کوالیٹی میں کمی کردی

Updated: March 25, 2020, 9:47 AM IST | Agency |

کورونا وائرس کی عالمی وباء سے دنیا بھر میں افراتفری مچ گئی ہے ۔اس سے انٹرنیٹ کی رفتار متاثر نہ ہو اس لئے یوٹیوب اور ایمیزون پرائم نے یورپ میں اپنی اسٹریمنگ سروس کے ویڈیوز کی کوالیٹی گھٹادی ہے۔ یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ یہی اقدام دنیا بھر کے نیٹ ورک کیلئے کیا جاسکتا ہے۔

Video Streaming - Pic : INN
ویڈیو اسٹریمنگ ۔ تصویر : آئی این این

تفصیلات کے مطابق آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اور ویڈیو آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ سروس ایمیزون پرائم ویڈیو نے یورپ میں اپنی اسٹریمنگ کا معیار کم کر دیا ہے۔ اس قدم کا مقصد انٹرنیٹ کے نظام کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں سائبر ٹریفک میں اضافے کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔ یہ قدم اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کے اعلان کی پیروی میں اٹھایا گیا ہے۔ یورپی یونین کے اسٹریمنگ سروسیز کیلئے  کمشنر تھیئری بریٹن نے کمپنی سے درخواست کی تھی کہ وہ مواد کی ریزولوشن کم کر دے تاکہ انٹرنیٹ کے تعطل سے بچا جا سکے۔ یوٹیوب نے ایک بیان میں کہا: `ہم یورپ میں تمام ٹریفک کو بنیادی معیاری ریزولوشن پر منتقل کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ پرائم ویڈیو کے ترجمان نے کہا کہ پلیٹ فارم عالمی حکام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مل کر کام کر رہا ہے تاکہ `نیٹ ورک پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ آنے والے ہفتوں میں انٹرنیٹ پر دباؤ میں اضافہ ہو جائے گا۔
 دھیان رہے کہ  جمعہ سے برطانیہ بھر میں زیادہ تر ا سکول بند ہو جائیں گے جس کے بعد گھر میں موجود مزید لاکھوں افراد ویڈیو اسٹریمنگ اور آن لائن کھیلوں کے پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔ انٹرنیٹ میں بڑے پیمانے پر تعطل اور لازمی مواصلاتی سروسیز کے بند ہوجانے کے حوالے سے تشویش پیدا ہونے کے بعد برطانوی ٹیلی مواصلاتی کمپنی بی ٹی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس کا براڈبینڈ نیٹ ورک ٹریفک میں اضافے کے مسئلے سے نمٹ سکتا ہے۔
 بی ٹی کے چیف ٹیکنالوجی افسرہوورڈ واٹسن نے جمعے کو ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا: `برطانیہ دنیا کی جدید ترین ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے، اسلئے  ہم اپنے نیٹ ورکس میں گنجائش رکھتے ہیں کہ وہ ویڈیو گیمز اور زیادہ بینڈ وڈتھ استعمال کرنے والی دوسری ایپلی کیشنز پر ہماری اعلیٰ معیار کی اسٹریمنگ کر سکیں۔ انڈسٹری کے دوسرے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں مزید تعطل روکنے کے لیے اقدامات ناکام ہو سکتے ہیں۔ گلوبل ڈیٹا کی ڈائریکٹر ایماموہرمیکلیون نے زیادہ بینڈ وڈتھ استعمال کرنے والے دوسرے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ بھی اسی قسم کے اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK