Inquilab Logo

ہریانہ کے ایک اخبار فروش کی بیٹی نے ہریانہ سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کی

Updated: January 16, 2020, 1:03 PM IST | Agency

اس طرح کی کامیابی کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے لیکن۲۶؍ سالہ شیو جیت بھارتی کی طرح گنے چنے ہی ایسے ہیں جو سبھی رکاوٹوں کو پار کرکے اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

شیوجیت بھارتی
شیوجیت بھارتی

اس طرح کی کامیابی کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے لیکن۲۶؍ سالہ شیو جیت بھارتی کی طرح گنے چنے ہی ایسے ہیں جو سبھی رکاوٹوں کو پار کرکے اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ امسال جن ۲۸؍ امیدواروں نے ہریانہ سول سروس (ایگزیکٹیو)  امتحان (ایچ سی ایچ) کامیاب کی ہے ان میں شیوجیت بھارتی بھی شامل ہیں۔  شیوجیت بہت ہی عام گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ہریانہ کے جے سنگھ پور ا گاؤں میں بھارتی کے والداخبار اور کتابوں کا اسٹال لگاتے ہیں۔
 آج بھارتی نے اپنے والد کیلئے اخبار کی سرخیاں بٹورنے کا کام کیا ہے۔ ان کےو الد کا سرکاری افسران اور نوکر شاہوں کے ساتھ کا تجربہ کچھ خاص نہیں رہا ہے ۔ بھارتی کے والد گرنام سینی روز صبح جلدی اٹھتے ہیں تاکہ اخبارات گھر گھر پہنچاکر اپنے اسٹال پر بیٹھ سکیں۔ انہیں سال میں صرف ۳؍ چھٹیاں ملتی ہیں۔ بھارتی کی والدہ شاردا سینی ایک آنگن واڑی خادمہ ہیں۔ 
 بھارتی نے کہا کہ ’’گھر کی معاشی حالت خستہ ہونے کے سبب   اچھی تعلیم حاصل کرنا میرے لئے چیلنج رہا۔ اسی لئے لگن کیساتھ پڑھائی کرنا اور سرکاری ملازمت حاصل کرنا میرا سب سے بڑا ہدف تھا۔ ‘‘  بھارتی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’’ہم تین بھائی بہنوں میں ،میں سب سے بڑی ہوں۔ میں یوپی ایس سی کی امتحان کی تیاری کررہی تھی ، اسی درمیان مجھے وقت ملا او رمیں نے ایچ سی ایچ کے لئے درخواست دی اور پہلی ہی کوشش میں اس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ اب مجھے یقین ہے کہ  اور میرے پاس وسائل بھی ہے کہ میں سول سروس امتحان بھی پاس کرسکتی ہوں۔  ان کی چھوٹی بہن سول ایڈمنسٹریشن گریجویشن کررہی ہیں اور چھوٹا بھائی ایک اسپیشل چائلڈ ہے۔ ۲۰۱۵ء میں چنڈی گڑھ میںو اقع پنجاب یونیورسٹی سے میتھس (آنرز) میں  گریجویشن کے بعد بھارتی اپنے گھر پر طلبہ کو ٹیوشن پڑھاتی ہے۔ اس سے کچھ آمدنی ہوجاتی ہے اور وہ گھر کے اخراجات اٹھانے میں ہاتھ بٹارہی ہے۔  بھارتی کہتی ہیں کہ میرا اگلا ہدف یوپی ایس سی ہے۔ ان کے والد نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹیوں پر ناز ہے۔ 
(بشکریہ:این ڈ ی ٹی وی )

haryana youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK