Inquilab Logo

اپریل اور مئی میں ہندوستان سے ۶؍ ہزار سے زائد مزدور اسرائیل پہنچیں گے: اسرائیلی حکومت

Updated: April 12, 2024, 4:52 PM IST | Jerusalem

اسرائیلی حکومت نے کہا کہ اپریل اور مئی میں ہندوستان سے ۶؍ ہزار سے زائد تعمیراتی مزدور اسرائیل پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ ۳؍ اپریل کو ہریانہ اور اترپردیش سے تعمیراتی مزدورں کا پہلا قافلہ اسرائیل روانہ ہوا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں اپنی وحشیانہ جنگ کے دوران کہا کہ اپریل اور مئی میں ہندوستان سے ۶؍ ہزار سے زائد تعمیراتی مزدور اسرائیل پہنچیں گے۔حکومت نے مزید کہا کہ مزدورں کو ہندوستان سے ایئر شٹل پر لایا جائے گا۔ کم عرصے میں کسی بیرون ملک سے تعمیراتی سیکٹر کیلئے آنے والے مزدورں کی یہ بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ: سلامتی کاؤنسل میں فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر ناکام

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو، ملک کے وزرات مالیات اور تعمیراتی اور ہاؤسنگ منسٹری نے لیا ہے۔ اس ضمن میں خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہندوستان سے مزدوروں کو دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے حکومت سے حکومت کے معاہدے کے تحت بھیجا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں اسرائیل کی کنسٹرکشن انڈسٹری نے ہندوستانی حکومت سے کہاتھا کہ وہ کمپنیوں کو اجازت دے کہ وہ ۹۰؍ ہزار فلسطینی ملازمین کے بدلے میں ایک لاکھ ہندوستانی مزدورں کی بھرتی کرے جن کے کام کرنے کے اجازت نامے اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل جنگ کے بعد سے  منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
اس کے ایک ماہ بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو کے دفتر کے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ہندوستان سے غیر ملکی ریاست اسرائیل آنے والے ہندوستانی مزدورں کی تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کی ہے۔
اس ماہ کے آغاز میں ہریانہ اور اترپردیش سے مزدوروں کا پہلا بیچ جنگ کے دوران اسرائیل جانے کیلئے روانہ ہواتھا۔ اس ضمن میں ۳؍ اپریل کو اسرائیلی سفارت خانہ کی جانب سے ۶۴؍ ملازمین کیلئے منعقد کی جانے والی الوداعی تقریب میں نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ کاؤنسل کے حکام نے کہاتھا کہ انہیںپاپیولیشن اور امیگریشن اتھاریٹی سے ۱۰؍ ہزار تعمیراتی مزدوروں کی بھرتی کا مطالبہ موصول ہوا تھا۔ بعد ازیں ہریانہ او راترپردیش میں روزگارمہم چلائی گئی تھی۔ ۹؍ ہزار ۷۲۷؍ سے زائد ملازمین کو اس ملازمت کیلئےکا اہل پایا گیا تھا اور انہیں اسرائیل میں کام کرنے کا کانٹریکٹ پیش کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ۶؍ ماہ سے غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ۳۳؍ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ۷۵؍ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK