سرما کی دوپہر یا شام میں دفتر کی میٹنگ، ایونٹ یا برنچ کے لئے Eastern Luxe Chic بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ محنت کئے بغیر Rich and Warm لُک پانا چاہتی ہیں تو یہ ایسٹرن لکس شیٖک ضرور آزمائیں۔
EPAPER
Updated: November 26, 2026, 4:44 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
سرما کی دوپہر یا شام میں دفتر کی میٹنگ، ایونٹ یا برنچ کے لئے Eastern Luxe Chic بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ محنت کئے بغیر Rich and Warm لُک پانا چاہتی ہیں تو یہ ایسٹرن لکس شیٖک ضرور آزمائیں۔
سرما کی دوپہر یا شام میں دفتر کی میٹنگ، ایونٹ یا برنچ کے لئے Eastern Luxe Chic بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ محنت کئے بغیر Rich and Warm لُک پانا چاہتی ہیں تو یہ ایسٹرن لکس شیٖک ضرور آزمائیں۔
لباس: Deep Chocolate Brown رنگ کی اسٹریٹ قمیص Knee Length ہے اور تھوڑی ڈھیلی ہے جس سے Relax محسوس ہوگا۔ اس کا نیک Mandarin Collar ہے جو ’وی‘ شیپ میں ہے جس سے Modest تاثر ملے گا۔ قمیص سے میچ کرتا Wide Leg Plazzo ڈھیلا اور اینکل لینتھ ہے جس کی وجہ سے Slim And Tall لُک پانا آسان ہے۔ قمیص اور پلازو، دونوں کا فیبرک Premium Crepe ہے اس لئے بہت اچھا Fall آرہا ہے جس سے پورے لُک کو لگژری تاثر مل رہا ہے۔
دوپٹہ/ شال: اس لُک کا ہیرو اس کا دوپٹہ/ شال ہے۔ براؤن، بلیک، بیج اور رسٹ رنگ کے دوپٹہ/ شال کا اضافہ کرکے ڈیپ چاکلیٹ براؤن رنگ کو کنٹراسٹ کیا گیا ہے جس سے یہ لُک Expensive نظر آرہا ہے۔
میک اَپ: Natural dewy base کو ترجیح دی گئی ہے۔ سافٹ براؤن بلش کی مدد سے لُک کو سافٹ رکھا گیا ہے۔ آنکھوں کو مسکارا کی مدد سے نمایاں کیا گیا ہے اور بھنویں ابھاری گئی ہیں۔ نیوڈ پنک لپ اسٹک سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔ یہ میک اَپ لباس کے ساتھ پرفیکٹ لگ رہا ہے۔
ہیئر اسٹائل: بالوں میں Soft Loose Waves دیئے گئے ہیں جنہیں سائیڈ پارٹیٹڈ کرکے کندھے کے ایک جانب رکھا گیا ہے۔
جیولری: کانوں میں منی وہائٹ پرل ڈراپس ایئرنگس پہنی گئی ہیں جو لگژری تاثر پیش کر رہی ہیں۔ گلے میں نازک سی پتلی چین اور ایک ہاتھ میں وہائٹ بریسلیٹ سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔ منی مل جیولری منتخب کی گئی ہے۔
ہینڈ بیگ: Taupe / Greige رنگ کے Top-Handle Luxury Tote کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بیگ کا رنگ بھی لباس سے کنٹراسٹ ہے اس لئے ابھر کر آرہا ہے۔
فٹ ویئر: Nude / Beige رنگ کی Pointed-Toe Heels پہنی گئی ہیں جو پورے لُک کی شان بڑھا رہی ہیں۔
ہمارا مشورہ: یہ لُک گندمی رنگت کی حامل خواتین کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔ اس لُک میں دوپٹہ/ شال، منی مل جیولری، سینڈلز اور ہینڈ بیگز جیسی چھوٹی چھوٹی Detailing کی وجہ سے یہ پورا لُک Luxury، Expensive اور Modest لگ رہا ہے۔ اس لُک کے ساتھ بہت زیادہ تجربہ نہ کریں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ Rose Gold Chronograph گھڑی کا اضافہ کرکے لُک کی Elegance کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ شام کی تقریب کے لئے لوز میسی بَن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔