• Thu, 26 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۳۰ء تک ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ ۱۰۰ ؍ سے ۱۱۰ ؍ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

Updated: November 26, 2026, 5:04 PM IST | New Delhi

کیئر ایج ایڈوائزری کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ کا حجم ۲۰۲۶ء میں تقریباً ۴۵ ؍سے ۵۰ ؍ارب ڈالر رہنے کا اندازہ ہے، جو ۲۰۳۰ ءتک تقریباً دوگنا ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں چپس کی ضرورت اب صرف موبائل فون اور صارفین کی الیکٹرانک مصنوعات تک محدود نہیں رہی، بلکہ جدید کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ ٹیکنالوجی، ڈیٹا اسٹوریج اور صنعتی مشینری جیسے شعبوں میں بھی سیمی کنڈکٹر کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

Semiconductor Chip.Photo:INN
سیمی کنڈکٹرچپ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ آنے والے برسوں میں تیز رفتار ترقی کے لیے تیار ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ملک کی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ ۲۰۳۰ ءتک بڑھ کر ۱۰۰ ؍سے ۱۱۰ ؍ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اس ترقی کے پیچھے مصنوعی ذہانت (اے آئی )، ڈیٹا سینٹرز، ٹیلی مواصلات، آٹوموبائل، الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بڑھتی ہوئی مانگ اہم کردار ادا کرے گی۔ کیئر ایج ایڈوائزری  کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ کا حجم ۲۰۲۶ء میں تقریباً ۴۵ ؍سے ۵۰ ؍ارب ڈالر رہنے کا اندازہ ہے، جو ۲۰۳۰ ءتک تقریباً دوگنا ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں چپس کی ضرورت اب صرف موبائل فون اور صارفین کی الیکٹرانک مصنوعات تک محدود نہیں رہی، بلکہ جدید کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ ٹیکنالوجی، ڈیٹا اسٹوریج اور صنعتی مشینری جیسے شعبوں میں بھی سیمی کنڈکٹر کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی کمپنیاں بھی ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کے ایک اہم مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔**نیٹ ورکنگ اور کمیونی کیشن شعبے میں سب سے زیادہ ترقی کی توقع**کیئر ایج ایڈوائزری کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ میں نیٹ ورکنگ اور کمیونی کیشن    کا حصہ تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ سال ۲۰۲۰ ؍میں اس شعبے کا مارکیٹ ریونیو میں حصہ ۲۶ء۱ ؍فیصد تھا، جو ۲۰۳۰ ءتک بڑھ کر ۳۳ء۳؍ فیصد ہوسکتا ہے۔ اس شعبے میں سالانہ اوسط شرح نمو  ۱۷ء۸ ؍فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔اسی طرح کمپیوٹنگ اور ڈیٹا اسٹوریج   کا حصہ بھی ۱۲ء۸ ؍فیصد سے بڑھ کر ۱۵ء۱ ؍فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ اس شعبے کی سالانہ شرح نمو ۱۱ء۹ ؍فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اسپیلبرگ کانولن کو بڑا مشورہ، ’’دی اوڈیسی‘‘ کے بعد ’’دی الیاڈ‘‘ بنانے کی پیشکش

دوسری جانب کنزیومر الیکٹرانکس  کا مارکیٹ میں حصہ ۲۹ء۱ ؍فیصد سے کم ہوکر ۲۲ء۲ ؍فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ اس تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں ڈ جیٹل انفراسٹرکچر، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت سے متعلق چپس کی مانگ زیادہ تیزی سے بڑھے گی۔ہندوستانی حکومت کی انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن    کے تحت ملک میں چپ سازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ریاستوں میں ۱۲ ؍سیمی کنڈکٹر منصوبوں کو منظوری دی جاچکی ہے، جن میں مجموعی سرمایہ کاری ۱ء۶۴؍لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔یہ منصوبے گجرات، آسام، اترپردیش، اڈیشہ، پنجاب اور آندھرا پردیش سمیت چھ ریاستوں میں قائم کیے جارہے ہیں۔ ان میں سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن یونٹس، کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور چپس کی اسمبلی، ٹیسٹنگ، مارکنگ اور پیکیجنگ   کی سہولیات شامل ہیں۔حکومتی معلومات کے مطابق اکتوبر ۲۰۲۶ ءتک ان ۱۲ ؍منصوبوں میں سے پانچ نے تجارتی پیداوار شروع کردی تھی۔ ان منصوبوں کے مکمل طور پر فعال ہونے سے ہندوستان کی چپ مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور عالمی سپلائی چین میں ملک کی شمولیت مزید مضبوط ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلوی سینیٹ میں بچی کو گود میں لے کر تقریر، ساتھی سینیٹر ’پیکابو‘ سے بچی کو بہلایا

تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے باوجود ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر شعبے میں درآمدات پر انحصار کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال ۲۰۲۰-۲۱ءمیں ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر درآمدات تقریباً ۱۱ء۹ ؍ارب ڈالر تھیں، جو مالی سال ۲۰۲۵-۲۶ ءمیں بڑھ کر ۳۶ء۵ ؍ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ڈی ایس سی آئی   کے تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی مقامی سیمی کنڈکٹر ڈیوائسز اور اجزا کی مجموعی ضرورت کا تقریباً ۹۰ ؍سے ۹۵ ؍فیصد حصہ درآمدات کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں چپس کی کھپت اور مقامی مینوفیکچرنگ صلاحیت کے درمیان اب بھی بڑا فرق موجود ہے۔صنعتی ماہرین کے مطابق ہندوستان کے لیے اصل چیلنج صرف نئے منصوبوں کی منظوری حاصل کرنا نہیں، بلکہ انہیں وقت پر مکمل کرکے عالمی معیار کے مطابق تجارتی پیداوار شروع کرنا ہے۔ اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ہنرمند افرادی قوت، تحقیق و ترقی، خام مال اور مشینری کی دستیابی کے ساتھ مضبوط مقامی سپلائر نیٹ ورک بھی ضروری ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK