• Thu, 26 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ چھ غذائیں دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں

Updated: November 26, 2026, 4:40 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

دماغ ہمارے جسم کا اہم عضو ہے جو ہماری یادداشت، سیکھنے، ارتکاز، جذبات اور فیصلہ سازی کو کنٹرول کرتا ہے۔ جس طرح ہمارے جسم کو مضبوط اور صحتمند رہنے کے لئے صحت بخش غذا کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح ہمارے دماغ کو بھی متحرک رہنے کے لئے مناسب غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دماغ ہمارے جسم کا اہم عضو ہے جو ہماری یادداشت، سیکھنے، ارتکاز، جذبات اور فیصلہ سازی کو کنٹرول کرتا ہے۔ جس طرح ہمارے جسم کو مضبوط اور صحتمند رہنے کے لئے صحت بخش غذا کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح ہمارے دماغ کو بھی متحرک رہنے کے لئے مناسب غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پھل، سبزیاں، خشک میوہ جات، ثابت اناج اور مچھلی پر مشتمل متوازن غذا کھانے سے دماغ کی صحت بہتر ہوتی ہے اور یادداشت کمزور ہونے جیسے بڑھتی عمر کے مسائل میں کمی آتی ہے۔ آج اس کالم میں ۶؍ غذاؤں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو دماغ کے افعال کو بہتر بناتی ہیں:

(۱)اخروٹ اور بادام: ان میں صحت بخش چکنائی، وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ یہ اجزاء دماغ کے خلیات کی حفاظت کرتے ہیں اور دماغ کے معمول کے کام کو سپورٹ کرتے ہیں۔

(۲)سبز پتوں والی سبزیاں: پالک، میتھی کا ساگ، بروکلی اور Kale جیسی سبزیوں میں وٹامنز، فولیٹ اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ پتوں والی سبزیوں کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھتی عمر کے اثرات دھیما ہوتے ہیں۔

(۳)فیٹی فش: سالمن، سارڈین اور میکریل جیسی مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو دماغ کے خلیات کی ساخت اور کام کے لئے اہم ہیں۔

(۴)بیریز اور پھل: بلیو بیریز، اسٹرابیری، نارنجی اور دیگر پھل اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ غذائی اجزاء دماغی خلیات کو نقصان سے بچانے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ہم اپنی نئی نسل کو کس طرح کا معاشرہ دینا چاہتے ہیں؟

(۵)ثابت اناج: اوٹس، براؤن رائس، ہوم ویٹ اور ملیٹس دماغ کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں فائبر اور بی وٹامنز بھی ہوتے ہیں جو جسم اور دماغ کے معمول کے افعال کو سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(۶)انڈے: اس میں موجود کولین جسم میں ایسی ٹائل کولین نامی کیمیائی پیغام رساں (نیورو ٹرانس میٹر) کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔ یہ مادہ یادداشت، توجہ اور سیکھنے کے عمل کیلئے نہایت اہم ہے۔

دماغ کے بہتر افعال کیلئے اِن باتوں پر عمل کریں

٭روزانہ مختلف قسم کے پھل اور سبزیاں کھائیں۔

٭اپنی خوراک میں خشک میوہ جات اور بیج شامل کریں۔

٭ریفائنڈ گرین کے بجائے ہول گرینس کا انتخاب کریں۔

٭دن بھر مناسب مقدار میں پانی پئیں۔

٭شوگری اور پروسس فوڈز سے پرہیز کریں۔

٭صحت بخش غذا کے ساتھ باقاعدگی سے ورزش کریں اور مناسب نیند لیں۔

صحت بخش غذا کھائیں، متحرک رہیں اور اپنے دماغ کو صحتمند رکھیں!

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK