Inquilab Logo

چھوٹے کاروباروں کیلئے فیس بک کا فیچرشاپس پیش کردیا گیا

Updated: May 21, 2020, 10:31 AM IST | Agency

فیس بک نے ای کامرس کو فروغ دینے کیلئے اب تک کا اہم ترین فیچر شاپس کے نام سے متعارف کرادیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے کاروباری ادارے فیس بک اور انسٹاگرام پر مفت اسٹور فرنٹس تشکیل دے سکتے ہیں

Facebook - Pic : INN
فیس بک ۔ تصویر : آئی این این

فیس بک نے ای کامرس کو فروغ دینے کیلئے اب تک کا اہم ترین فیچر شاپس کے نام سے متعارف کرادیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے کاروباری ادارے فیس بک اور انسٹاگرام پر مفت اسٹور فرنٹس تشکیل دے سکتے ہیں۔ منگل کواس فیچر کا اعلان کیا گیا ۔ اس نئے فیچر کے ذریعے فیس بک کے اشتہارات پر مبنی کاروبار میں مزید بہتری آسکے گی اور آن لائن کامرس کمپنیوں جیسے ایمیزون، اے بے اور دیگر کو سخت ٹکر بھی دے سکے گی۔ ایک لائیو اسٹریم میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا کہ ای کامرس کو توسیع دینا کورونا وائرس کی وبا دوران معیشت کی دوبارہ تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ دکان یا ریسٹورنٹ کو کھول نہیں سکتے، تو بھی آن لائن آرڈرز لے کر سامان لوگوں تک پہنچاسکتے ہیں۔یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک میں گھروں تک محدود رہنے کے احکامات کے نتیجے میں ای کامرس کمپنیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ چھوٹے کاروباری اداروں کو تباہ کن اثرات کا سامان وہا ہے۔ مگر آن لائن کاروبار ایسے اداروں کیلئے  امید کی کرن ہے جبکہ فیس بک کو اس کی بدولت اشتہارات، ادائیگیوں اور دیگر سروسز کی شکل میں نئے مواقع مل سکیں گے۔ کاروباری ادارے اپنی دکانوں کیلئے اشتہارات خرید سکیں گے اور جب لوگ فیس بک چیک پوائنٹ آپشن کو استعمال کریں گے تو ان سے فیس لی جائے گی۔ چھوٹے کاروباری افراد فیس بک پیجز اور انسٹاگرام پروفائلز میں صارفین کو تلاش کرسکیں گے اور فیس بک یا انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ان کے اشتہارات دکھائے جائیں گے

facebook Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK