Inquilab Logo

فیس بک نے پنٹریسٹ جیسا نیا ایپ متعارف کرایا

Updated: February 17, 2020, 10:40 AM IST | Agency

فیس بک نےخاموشی سے ایک نیا ایپ جاری کردیا ہے جو معروف اپلی کیشن پنٹریسٹ سے ملتاجلتا ہے۔فیس بک کے اس نئےایپ کوہوبی کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت امریکہ اور دیگر ممالک میں ایپل کے آئی فونز صارفین کے لیے ایپ اسٹورمیں دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ کے لیے استعمال متعارف نہیں کرایا گیا۔

فیس بک ۔ تصویر : آئی این این
فیس بک ۔ تصویر : آئی این این

 فیس بک نےخاموشی سے ایک نیا ایپ جاری کردیا ہے جو معروف اپلی کیشن پنٹریسٹ سے ملتاجلتا ہے۔فیس بک کے اس نئےایپ کوہوبی کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت امریکہ اور دیگر ممالک میں ایپل کے آئی فونز صارفین کے لیے ایپ اسٹورمیں دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ کے لیے استعمال متعارف نہیں کرایا گیا۔ایپ اسٹور میں درج تفصیلات میں بتایا گیا کہ اس اپلی کیشن کا مقصد اپنی پسند کی چیزوں کو یاد رکھنے اور انہیں محفوظ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔پنٹریسٹ کی طرح اس ایپ کو پسند کی تصاویر محفوظ اور کلیکشن میں آرگنائز کرنا ممکن ہے۔اس ایپ میں بھی کھانے یا کھانا پکانے سے لطف اندوز، آرٹس، دستکاری اور گھر کی سجاوٹ جیسے شعبے موجود ہیں۔اس نئے ایپ کے بارے میں پنٹریسٹ کا دعویٰ ہے کہ اس اپلیکشن میں نئی چیزوں کی دریافت، سرچ اور تجاویز کی کمی ہے۔اس نئے ایپ کو فیس بک کے ایک نئے گروپ نیو پروڈکٹ ایکسپیریمنٹ ٹیم نے تیار کیا ہے جسے۲۰۱۹ءمیں تشکیل دیا گیا تھا۔فیس بک ماضی میں کہہ چکاہے کہ وہ اس ٹیم کے پروجیکٹ کو بند کرنےمیں اس وقت ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گاجب وہ لوگوں کو پسند نہیں آئیں گے۔تو ہوبی کی قسمت کا تعین اس پر ہوگا کہ لوگ اسے کتنا پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK