Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ: میسی کی یادگار ہیٹ ٹرک، ارجنٹائنا نے الجیریا کومات دی

Updated: June 17, 2026, 9:58 AM IST | New York

اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کی تاریخی ہیٹ ٹرک کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹائنا نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی مہم کا آغاز الجیریا پر۰۔۳؍گول سے شاندار جیت کے ساتھ کیا۔

Lionel Messi.Photo:X
لیونل میسی۔ تصویر:ایکس

اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کی تاریخی ہیٹ ٹرک  کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹائنا نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی مہم کا آغاز الجیریا پر۰۔۳؍گول  سے شاندار جیت کے ساتھ کیا۔ میسی نے اپنی پہلی ورلڈ کپ ہیٹ ٹرک لگا کر جرمنی کے میروسلاو کلوز کے۱۶؍ گولز  کے کل وقتی ریکارڈ کی برابری کر لی۔


ایرو ہیڈ اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے مقابلے میں میسی نے میچ میں پہلا گول کر کے ارجنٹائنا کو برتری دلائی، پھر دوسرے ہاف میں دو اور گول داغ کر میچ پر اپنا دبدبہ بنا لیا۔ اسی کے ساتھ اپنا ۲۰۰؍ واں بین الاقوامی میچ کھیل رہے میسی نے اسے اپنے تین گولوں کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ ان کے ورلڈ کپ گولوں کی تعداد ۱۶؍ تک پہنچ گئی اور انہوں نے جرمنی کے عظیم اسٹرائیکر میروسلاو کلوز کے سب سے زیادہ ورلڈ کپ گول کے ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔

یہ بھی پڑھئے:آر ایس ایس کی قانونی حیثیت پر بحث تیز ہوگئی


میسی کے بین الاقوامی کریئر کی یہ ۱۱؍ ویں ہیٹ ٹرک تھی، لیکن ورلڈ کپ میں ان کی یہ پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔ اب وہ ٹورنامنٹ میں ایک میچ میں تین گول کرنے والے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دوسرے ہاف کے آخر میں میدان سے لوٹ رہے میسی کی ارجنٹائنا کے حامیوں نے زوردار تالیوں سے حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھئے:’’کاکروچ وہاںپیدا ہوتے ہیں جہاں گندگی ہوتی ہے‘‘


ارجنٹائنا نے پورے میچ میں گیند پر کنٹرول بنائے رکھا، جبکہ الجیریا میسی اور ان کی ٹیم کے حملے کے سامنے بے بس نظر آیا۔ اس جیت کے ساتھ ارجنٹائنا نے گروپ-جے میں تین اہم پوائنٹس حاصل کر لیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK