Inquilab Logo

گوگل - ایپل کی کووِڈ۱۹؍ کے مریضوں کا سراغ لگانے والی تکنیک دستیاب

Updated: May 27, 2020, 4:51 AM IST | Agency

گوگل اور ایپل نے کووڈ۱۹؍کے مریضوں کے سراغ لگانے میں مددگار ٹیکنالوجی کوعام استعمال کیلئے متعارف کرادیا ہے۔

Google and Apple - PIC : INN
گوگل اور ایپل ۔ تصویر : آئی این این

گوگل اور ایپل نے کووڈ۱۹؍کے مریضوں کے سراغ لگانے میں مددگار ٹیکنالوجی کوعام استعمال کیلئے  متعارف کرادیا ہے۔یہ کانٹیکٹ ٹریسنگ ٹیکنالوجی کا پہلا مرحلہ ہے جس میں ایک نوٹیفکیشن اے پی آئی سرکاری طبی ادارے اپنی موبائل ایپس کی تیاری کیلئے  استعمال کرسکتے ہیں۔  اس بلیوٹوتھ پروٹوکول کو کانٹیکٹ ٹریسنگ کا نام دیا جارہا ہے جو اسمارٹ فون کے ذریعے صارفین کو آگاہ کرے گا کہ وہ کورونا سے متاثر کسی فرد سے رابطے میں رہے ہیں۔اس ٹیکنالوجی پر مبنی ایپ استعمال کرنے والے کسی صارف میں اگر کووڈ۱۹؍ کی تشخیص ہوتی ہے تو سسٹم مریض کے قرب و جوار میں واقع اینڈرائیڈ فونز اور آئی فونز پر ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرے گا۔ توقع ہے کہ اس سے وائرس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ حکومتوں کو اسکے پھیلاؤ پر نظر رکھنے میں بھی مدد مل گی، تاہم یہ ٹول اسی وقت موثر ہوگا جب متعدد افراد اسے استعمال کریں۔ایپل اور گوگل کا دعویٰ ہے کہ ان کی ٹیکنالوجی میں لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا گیا ہے اور صارفین نوٹیفکیشنز اور تشخیص کی رپورٹ اپنی مرضی سے کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK