Inquilab Logo

گوگل نے اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

Updated: September 10, 2020, 10:24 AM IST | Agency

نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’اینڈرائیڈ۱۱‘ بیٖٹا ورژن میں آزمائش کے بعد اب باضابطہ طور پر متعارف کرادیا گیا ہے

Android - Pic : INN
اینڈرائیڈ۱۱

نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’اینڈرائیڈ۱۱‘ بیٖٹا ورژن میں آزمائش کے بعد اب  باضابطہ طور پر متعارف کرادیا گیا ہے۔دھیان رہے کہ گوگل نے اپنا  یہ نیا موبائل فون  آپریٹنگ سسٹم کچھ ماہ قبل بیٖٹا ورژن میں پیش کیا تھا اور اب اسے اسمارٹ فونز کیلئے  متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ گوگل پکسل فونزکے ساتھ ساتھ دیگر کئی کمپنیوں کے فونز میں بھی  فوری طور پراپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ اس بار نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو ون پلس، شاؤمی، اوپو اور رئیل می فونز (مخصوص ماڈلز میں) گوگل پکسل فونز کے ساتھ  اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ یہ نیا آپریٹنگ سسٹم گوگل پکسل۲،۳،۳؍اے اور۴؍اے کے صارفین کیلئے  دستیاب ہے۔ اسی طرح ون پلس۸؍ اور۸؍ پرو کے صارفین بھی اس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔ گوگل نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ مزید شراکت داروں کی جانب سے بھی آئندہ کچھ ماہ کے دوران  ڈیوائسز میں آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اینڈرائیڈ۱۱؍ میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔  حالانکہ اس بار سسٹم میں نئے فنکشنز کی بجائے پہلے سے موجود فنکشنز کو زیادہ آسان بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔اینڈرائیڈ۱۱؍ میں سب سے بڑی تبدیلی میسجنگ ایپس میں گروپ نوٹیفکیشنز کے حوالے سے ہے جبکہ فیس بک میسنجر جیسا ببل انٹرفیس بھی میسجنگ کیلئے  دیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ نئے میڈیا کنٹرولز، ایک نیا اسکرین شاٹ انٹرفیس، ایک سسٹم لیول اسمارٹ فون ہوم کنٹرول مینو بھی دیا جارہا ہے جبکہ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے  پرمیشن سیٹنگز میں مزید سختی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK