ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) میں۵ء۱۳؍ فیصد کی غیر معمولی ترقی کے ساتھ ۶۳ء۲۵؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
EPAPER
Updated: May 28, 2025, 11:48 AM IST | Agency | Lucknow
ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) میں۵ء۱۳؍ فیصد کی غیر معمولی ترقی کے ساتھ ۶۳ء۲۵؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
۳۱؍ مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال۲۵-۲۰۲۴ء میں ملک میں دفاعی پیداوارایک لاکھ۴۰؍ ہزارکروڑ روپے سے تجاوز کرنے کا تخمینہ ہے جس میں تقریباً۷۸؍ فیصد حصہ سرکاری شعبے کے دفاعی اداروں نے دیا ہے۔
یہ اطلاع وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجدھانی میں پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کی جائزہ میٹنگ میں دی۔ اس میٹنگ میں سنگھ نے۸؍ دفاعی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز (ڈی پی ایس یو) کے کام کاج کا ان انڈرٹیکنگس کے چیف منیجنگ ڈائریکٹرز (سی ایم ڈی) کے ساتھ جائزہ لیا۔ میٹنگ میں دفاعی پیداوار کے سیکریٹری سنجیو کمار بھی موجود تھے۔
وزارت دفاع کی ایک بیان کے مطابق سنگھ نے’ `آپریشن سیندور‘ میں ان پی ایس یو کی طرف سے تیار کردہ ہتھیاروں کے نظام اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے لئے ان پی ایس یو سمیت پوری دفاعی صنعت کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے میٹنگ میں اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے اور ڈی پی ایس یو کی مسابقت کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
وزیر دفاع نے ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کی بتدریج پیسے کی زیادہ قدر پیدا کرنے کے لئے تعریف کی۔ انہوں نے انہیں ہتھیاروں کی بروقت فراہمی پر توجہ دینے کی بھی ترغیب دی۔ انہوں نے برآمدات بڑھانے میں ڈی پی ایس یو کے کردار پر زور دیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ دیں۔
موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور حالیہ پیش رفت کے پیش نظر سنگھ نے دفاعی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجیز پر اپنی پیداوار میں اضافہ کریں اور جدید جنگ کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تحقیق اور ترقی پر زیادہ توجہ دیں۔میٹنگ میں سیکریٹری (دفاعی پیداوار) سنجیو کمار نے ڈی پی ایس یوز کے نمو کے اعداد و شمار پیش کئے اور ان کی اچھی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ملک میں۱ء۴۰؍ کروڑ روپے کے دفاعی آلات کی تیاری ہونے کا تخمینہ ہے جس میں دفاعی پی ایس یوز کا حصہ۷۸؍ فیصد رہا۔ میٹنگ میں، ان آٹھ پی ایس یو - ایچ اے ایل، ایم ڈی ایل، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، مشر دھاتو نگم لمیٹڈ (مدھانی)، گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے سی ایم ڈیز نے مالی سال۲۵-۲۰۲۴ء کیلئے اس کے حصہ کے کل ملاکر۲؍ ہزار ۱۳۸؍کروڑ روپے انٹرم ڈیویڈنڈ کے چیک پیش کئے۔