Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرینچ اوپن: جانک سنر نے فتح کے ساتھ مہم کا آغاز کیا

Updated: May 28, 2025, 12:26 PM IST | Agency | Paris

دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نے رینڈرکنیچ کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں قدم رکھا۔

Jannik Sinner. Picture: INN
جانک سنر۔ تصویر: آئی این این

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جانک سنر نے فرانس کے آرتھر رینڈرکنیچ پر جیت درج کر کے فرینچ اوپن میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ کورٹ فلپ چیٹریئر میں ۳؍ ماہ کی ڈوپنگ پابندی کے بعد اپنا پہلا گرینڈ سلیم میچ کھیلنے والے اٹلی کے سنر نے اپنے فرانسیسی حریف رینڈرکنیچ کو۴۔ ۶، ۳۔ ۶، ۵۔ ۷؍ سے شکست دی۔ دوسرے راؤنڈ میں سنر کا مقابلہ فرانس کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ سے ہوگا۔ 
 میچ کے بعد سنر نے کہا کہ پہلے راؤنڈ کے میچ کبھی بھی آسان نہیں ہوتے۔ میں خاص طور پر تیسرے سیٹ میں اس صورتحال سے نمٹنے کے طریقے سے بہت خوش ہوں۔ انہوں نے سروس کے دوران کچھ غلطیاں کیں، جس سے مجھے کچھ مدد ملی۔ 
  دریں اثنا فرینچ اوپن کے دوسرے دن الٹ پھیر کرتے ہوئے جرمنی کے ڈینیل آلٹمائر نے چوتھی سیڈ امریکی ٹینس تجربہ کار ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ جبکہ اسٹفانوس ستسپاس اور پاولہ بڈوسا نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ 
 جرمنی کے ڈینیل آلٹمائر نے رولاں گیروں کے کلے کورٹ پر چوتھی سیڈ ٹیلر فرٹز کو ۱۔ ۶، ۳۔ ۶، ۶۔ ۳، ۷۔ ۵؍سےشکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ ڈینیل آلٹمائر نے جارحانہ اور اسٹریٹجک کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرٹز کی فارم میں خلل ڈالا اور فیصلہ کن جیت حاصل کی۔ آلٹمائر کا اب اگلے راؤنڈ میں چیک جمہوریہ کے وٹ کوپریوا سے مقابلہ ہوگا۔ 
 ایک دیگر میچ میں پانچویں سیڈ اسٹفانوس ستسپاس نے ارجنٹائنا کے ٹامس مارٹن ایچوری کو ۵۔ ۷، ۳۔ ۶، ۴۔ ۶؍سے شکست دیکر اپنے کلے کورٹ ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔ 
 خواتین کے ڈرا میں پاؤلا بڈوسا نے ایک چیلنجنگ آغاز سے نکلتے ہوئے سابق عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا کو سے شکست دی۔ 
 دن کی سب سے متاثر کن پرفارمنس اسپین کی غیر سیڈ جیسیکا بوزاس مانیرو کی طرف سے سامنے آئی جنہوں نے نویں سیڈ امریکہ کی ایما ناوارو کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ۱۔ ۶، ۰۔ ۶؍سے شکست دے دی۔ 

زیوریف کی شاندار شروعات
 گزشتہ برس  کے فائنلسٹ ا لیکزینڈر زیوریف نے امریکہ کےلرنر ٹیئن کو ۳۔۶، ۶۔۳،۴۔۶ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ان کا اگلا مقابلہ نیدر لینڈس کےجیسپر ڈی جونگ یااٹلی کے فرانسیسکو پاسارو سے ہوگا۔نویں سیڈآسٹریلیا کے ایلکس ڈی منیور نے پہلے راؤنڈ میںلاسلو جیئر ک۳۔۶،۴۔۶، ۷(۸)۔۶(۶) سے شکست دی۔دوسری جانب بلغاریہ کےگریگور دیمتروف کو چوٹ کی وجہ سے ایتھیان کیون کے خلاف پہلے راؤنڈ کا میچ ادھورا چھوڑنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK