Inquilab Logo

کار کے رنگ کی سلامتی اور اس کی چمک دمک کو برقرار رکھنے کے ۴؍ کارگرنسخے یہ ہیں

Updated: September 26, 2020, 3:04 AM IST | Sajan Chouhan | Mumbai

صاحبان کار کی اکثریت یہی چاہتی ہے کہ ان کی چہیتی کار کا نیاپن برقرار رہے اس کے لئے وہ جتن بھی کرتے ہیں  کہ کار کا پینٹ خراب نہ ہو اور یہ ہر دم نیا ہی لگے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 صاحبان کار کی اکثریت یہی چاہتی ہے کہ ان کی چہیتی کار کا نیاپن برقرار رہے اس کے لئے وہ جتن بھی کرتے ہیں  کہ کار کا پینٹ خراب نہ ہو اور یہ ہر دم نیا ہی لگے۔ حالانکہ کار چلانے کے دوران دھول مٹی اور تیزی گرمی کی وجہ سے پینٹ کی چمک دھیرے دھیرے پھیکی پڑنے لگتی ہے۔ یہ بھی ہوتا ہے کہ کار کا پینٹ اکھڑنے لگتا ہے ۔ اگر آپ اپنی کار کے پینٹ کو صحیح سلامت رکھنے کے متمنی ہیں  تو ہم آپ کے لئے چار کارگر نسخے بتارہے ہیں جس سے آپ اپنی چہیتی کار کے پینٹ کو سالوں  سال محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔ 
میٹ فنش کوٹنگ:آج کل میٹ فنش کوٹنگ کافی مقبول ہورہی ہے۔ اگر آپ اپنی کار کے اصل پینٹ کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں  تو یہ کوٹنگ آپ کے بڑے کام کی چیز ہے۔ یہ ایک طرح کی لیمینیشن جو آپ کی کار کے اوپر کیا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف کار کا ٹیکسچر تبدیل ہوجاتا ہے بلکہ پینٹ نئے جیسا بنارہتا ہے۔
سیرمک کوٹنگ:یہ بھی کار کی باڈی پر لگائی جاتی ہے جس سے کار کسی سیرمک برتن جیسی چمک دیتی ہے۔ یہ کوٹنگ آپ کی کار کے پینٹ پر ایک پرت بنادیتی ہے ۔ یہ لیئرباڈی پینٹ کو دھول اور گرد و غبار کے ساتھ ساتھ دھوپ سے بھی بچاتی ہے ۔ اس کوٹنگ کو لگانے سے پینٹ کا نیا پن پہلے سے کہیں زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے۔ 
ٹیفلان کوٹنگ:یہ سیرمک کوٹنگ جیسی ہوتی ہے ۔ یہ کار کے پینٹ پر ٹرانسپرینٹ پرت بناتی ہے ۔ اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے کار پر لگانے کے بعد کار کا پینٹ واٹر پروف ہوجاتا ہے ۔ ساتھ ہی اس پر گرمی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ ٹیفلان کوٹنگ کار کو زنگ لگنے سے بچاتی ہے جس کی وجہ سے پینٹ کئی سال تک چلتا ہے۔
مائیکرو فائبر وائپنگ:یہ دیکھا جاتا ہے کہ کئی سارے لوگ اپنی کار کو کسی بھی کپڑے سے صاف کرتے ہیں ۔لیکن جان لیجئے کہ ایسا کرنا آپ کے کار کے پینٹ کیلئے مناسب نہیں  ۔ اس سے پینٹ کی چمک ماند پڑتی ہے ۔ ایسے لوگوں  کو چاہئے کہ وہ اپنی کار کو مائیکرو فائبر سے صاف کریں  اس سے پینٹ کی چمک پر اثر نہیں پڑتا۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK