Inquilab Logo

یاماہا ایف زیڈ ایس ۲۵؍ کی خوبیاں اور خامیاں یہ ہیں

Updated: March 27, 2021, 11:45 AM IST | Ankit Dubey

جاپانی موٹر سائیکل کمپنی نے اپنی اس بائیک کو ۲۰۲۱ء کیلئے بی ایس ۶؍انجن سے اَپ ڈیٹ کرکے اس میں کئی چھوٹی موٹی تبدیلیاں بھی کی ہیں

FZS25 - Pic : INN
ایف زی ایس ۲۵ ۔ تصویر : آئی این این

یاماہا ایف زیڈ ایس ۲۵؍ کمپنی کی ایک ایسی موٹر سائیکل ہے جو انٹری لیول کوارٹر لیٹر موٹر سائیکل سیگمنٹ میں یاماہا کی نمایاں نمائندگی کرتی ہے۔ اس موٹر سائیکل کا بی ایس فور ماڈل کافی اگریسیو ڈیزائن اور زبردست کارکردگی کے ساتھ آتا تھا ۔ کمپنی نے اب اس موٹر سائیکل کو ۲۰۲۱ء کے لئے بی ایس ۶؍انجن سے اَپ ڈیٹ کیا ہے ساتھ ہی اس میں کئی چھوٹی موٹی تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہی ہوں گے کہ یاماہا ایک جاپانی برانڈ ہے اور یہ ہمیشہ سے اپنے اسکوٹر اور موٹر سائیکل کی کوالیٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ہے۔ ایف زیڈ ایس ۲۵؍بھی کچھ ہی ایسی ہی کہانی ہے۔ اس موٹر سائیکل کی فٹنگ اور فنشنگ کافی زبردست ہے۔ پلاسٹک کی کوالیٹی بھی عمدہ ہے اور پوری موٹر سائیکل میں شاید ہی آپ کو کوئی ایساپینل نظر آئے جہاں زیادہ خلاء معلوم ہو۔  موٹر سائیکل میں استعمال کیا گیا مٹیریل کافی زبردست ہے۔ یہ مکمل طور پر ایک پریمیم بائیک کا لُک دیتی ہے۔
تبدیلیاں کیا ہیں؟
 اس نئی موٹر سائیکل میں ٹِنٹیڈ ونڈ اسکرین، ہینڈل بارس پر برش گارڈس ، برانڈ اسٹکرس اور گولڈ ن الائے وہیل کافی پرکشش نظر آتے ہیں۔ اس میں تھوڑی ایڈونچر بائیک کی جھلک نظر آتی ہے۔نئی ایل ای ڈی پروجیکٹر ہیڈ لیمپ کی وجہ سے یہ بائیک پہلے سے مختلف دکھائی دیتی ہے۔
انجن اور کارکردگی
 ایف زیڈ ایس ۲۵؍ ایک اسپورٹی اسٹریٹ فائٹر بائیک ہے جس میں۹۴۲؍ سی سی کا سنگل سلنڈر انجن دیا گیا ہے ۔ یہ انجن کافی اسموتھ اور سپر رسپانسیو ہے۔ یاماہا کے ڈیزائنرس نے اس انجن کو کچھ ایسے ٹِیون کیا ہے جس کی وجہ سے ہر گیئرپر بہترین ٹورک دیکھنے کو ملتا ہے۔۷؍ہزار آرپی ایم پر آپ اس موٹر سائیکل کو آسانی سے کھینچ سکتے ہیں اور ہیڈل بارس اور نشستوں پر آپ کو کسی طرح کا وائبریشن بھی محسوس نہیں ہوتا ہے۔
  ایف زیڈ ایس ۲۵؍ میں۲۰ء۶؍بی ایچ پی کی پاور۲۰ء۱؍این ایم کا ٹورک ملتا ہے۔ پاور بھلے ہی تھوڑی سی کم ہوئی ہے لیکن یہ نئے انجن کے ساتھ ایک کلو گرام بھاری بھی ہوگئی ہے۔ کم رفتار میں انجن کافی پرسکون رہتا ہے۔ حالانکہ اگر آپ اس میں تھروٹل زیادہ دینے کی کوشش کرتے ہیں تو موٹر سائیکل بلا جھجک۱۲۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پرآرام دہ سواری کا لطف دیتی ہے۔ فائیو اسپیڈ گیئر باکس کافی اسموتھ اور تیز شفٹ ہوتے ہیں ۔ لیکن ایک گیئر اور زیادہ ہوتا تو شاید یہ موٹر سائیکل اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی تھی۔
رائیڈ اور ہینڈلنگ
 رائیڈ اور ہینڈلنگ میں یہ موٹر سائیکل آپ کو کہیں بھی مایوس نہیں کرتی ہے۔ سسپینشن سیٹ اَپ تھوڑا سخت اس لئے بھی محسوس ہوتا ہے کیونکہ کمپنی بائیک کو ہر طرح سے اسپورٹی بنانا چاہتی ہے۔ خیر آپ کو چلاتے وقت کوئی پریشانی بھی نہیں ہوگی کیونکہ اس میں دستیاب سیٹیں کافی زیادہ آرام دہ، چوڑی اور نرم ہیں۔ یہ اس وقت تک آرام دیتی ہے جب تک سامنے کوئی چھوٹا اسپیڈ بریکر یا گڑھا نہیں آجاتا۔
بائیک میں سب سے بڑی کمی
 موٹر سائیکل چلاتے وقت ایک چیز جو آپ کو سب سے خراب اس موٹر سائیکل میں لگتی ہے وہ اس میں دیا گیا انسٹرومنٹ کلسٹر ہے جو ایک نگیٹیو ایل سی ڈی ڈسپلے ہے اور اس میں فیچرس کے طور پر ڈارک بیک گراؤنڈ میں وہائٹ لیٹرس دیکھنے کو ملتے یں ۔ نہ تو یہ ماڈرن لگتا ہے اور نہ ہی اتنا زیادہ پریکٹیکل ہے۔ بالخصوص تب جب آپ روزانہ بائیک چلارہے ہیں۔ گیئر پوزیشن انڈیکٹرس موٹر سائیکل میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ کمپنی کو اس تعلق سے بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
ہمارا فیصلہ
 ایف زیڈ ایس ۲۵؍ایک بہترین آل راؤنڈر موٹر سائیکل ہے ۔ روزانہ بھی آپ اسے چلاسکتے ہیں اور لانگ ڈسٹنس رائیڈس پر بھی یہ آپ کو پریشان نہیں کرے گی۔ رائیڈنگ ڈائنامکس بھی اس موٹر سائیکل میں کافی بہترین ہیں۔ ہندوستانی بازار میں اس کی ایکس شوروم قیمت ۱ء۷۵ لاکھ روپے ہے اور بی ایس فور ماڈ ل کے مقابلے یہ تقریباً ۱۵؍ ہزار روپے مہنگی ہے۔ وہیں ایف زیڈ۵۲؍ایس سے یہ تقریباً ۵؍ ہزار روپے مہنگی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے ایک بہترین موٹر سائیکل ثابت ہوسکتی ہے جو۱۵۰؍  سی سی یا ۲۰۰؍ سی سی والی موٹر سائیکل سے اپ گریڈ ہونا چاہتے ہیں۔ فی الحال اس میں تھوڑی ٹیکنالوجی کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ اس موٹر سائیکل کا مقابلہ کے ٹی ایم ڈِیوک۲۵۰، بجاج ڈومینار۲۵۰؍ اور سوزوکی جگسر۲۵۰؍کے علاوہ ہسکورنا سوارٹ پائلین ۰۵۲ اور وٹاپائیلین سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK