Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو سی ایل: لیورپول کوارٹر فائنل میں داخل، نیو کیسل اور اسپرز ٹورنامنٹ سے باہر

Updated: March 19, 2026, 1:53 PM IST | Liverpool

یوئیفا چیمپئن لیگ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ کے ڈرامائی مقابلوں کے بعد اب صرف آرسنل اور لیورپول ہی وہ انگلش کلب باقی بچے ہیں جو کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے، جبکہ نیو کیسل اور ٹوٹنہم (اسپرز) کا سفر تمام ہو گیا ہے۔

Liverpool Match.Photo;INN
لیورپول کا میچ۔ تصویر:آئی این این

 یوئیفا چیمپئن لیگ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ کے ڈرامائی مقابلوں کے بعد اب صرف آرسنل اور لیورپول ہی وہ انگلش کلب باقی بچے ہیں جو کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے، جبکہ نیو کیسل اور ٹوٹنہم (اسپرز) کا سفر تمام ہو گیا ہے۔

 


 لیورپول نے ترکیہ کے کلب گلاتاسرائے کو ہوم گراؤنڈ پر  ۰۔۴؍گول سے شکست دے کر مجموعی طور پر ۱۔۴؍ کی برتری کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ پہلے ہاف میں ڈومینک سوبوسلائی نے گول کر کے اسکور برابر کیا، تاہم محمد صلاح کی پنالٹی ضائع ہونے سے کچھ دیر کے لیے تناؤ پیدا ہوا۔ دوسرے ہاف میں ہوگو ایکٹیکے اور ریان گراوینبرچ نے دو منٹ کے وقفے میں دو گول کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ بعد ازاں محمد صلاح نے اپنا ۵۰؍ واں چیمپئن لیگ گول داغ کر جیت پر مہر لگا دی۔ اب کوارٹر فائنل میں لیورپول کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:یہ آئی پی ایل اب تک کا سب سے بڑا سیزن ہوگا،۸۴؍ میچ ہوں گے

کیمپ نو میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے نیو کیسل کے دفاع کو تاش کے پتوں کی طرح بکھیر دیا۔ اگرچہ انتھونی ایلنگا نے دو گول کر کے پہلے ہاف میں مقابلہ ۲۔۲؍ گول سے برابر رکھنے کی کوشش کی، لیکن دوسرے ہاف میں بارسلونا فٹبال کلب کے حملوں نے نیو کیسل کو بے بس کر دیا۔ رابرٹ لیوانڈوسکی کے دو گولز اور رافینہ کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے یہ میچ۲۔۷؍ اور مجموعی طور پر۳۔۸؍گول  سے جیت کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا، جہاں ان کا مقابلہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ امریکی جمہوریت کو تاریخی رفتار سے ختم کررہے ہیں: واچ ڈاگ کا انتباہ


ٹوٹنہم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ۲۔۳؍گول  سے شکست تو دی، لیکن پہلے لیگ کی ۲۔۵؍ کی بھاری شکست ان کی راہ میں دیوار بن گئی۔ رینڈل کولو موانی اور زاوی سیمنز کے گولز نے امیدیں وابستہ کیں، تاہم جولین الواریز اور ڈیوڈ ہنکو کے گولز نے اسپرز کی واپسی کے تمام راستے بند کر دیے۔ ٹوٹنہم مجموعی طور پر۵۔۷؍گول  کے اسکور سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK