آج اس کالم میں ہائی پروٹین بیری چیا اسمودھی کی ریسپی بتائی جا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: October 08, 2026, 2:20 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
آج اس کالم میں ہائی پروٹین بیری چیا اسمودھی کی ریسپی بتائی جا رہی ہے۔
آج اس کالم میں ہائی پروٹین بیری چیا اسمودھی کی ریسپی بتائی جا رہی ہے۔ اس میں تقریباً ۳۵۰؍ سے ۴۰۰؍ کیلوریز، ۳۰؍ سے ۳۵؍ گرام پروٹین، ۱۰؍ سے ۱۲؍ گرام فائبر اور صفر گرام شوگر ہوتا ہے۔ اس کی ریسپی ملاحظہ کیجئے:
درکار اجزاء:
پلین گریک یوگٹ (Unsweetened) ۲۰۰؍ گرام
فروزن مکس بیریز ۱۰۰؍ گرام
چیا سیڈز ۱۵؍ گرام
چپٹے اوٹس ۲۰؍ گرام
سوئے ملک (Unsweetened) ۱۵۰؍ ملی لیٹر
یہ بھی پڑھئے:خواتین کے تحفظ کی شروعات گھر سے ہونی چاہئے
دارچینی ایک گرام
برف ۵۰؍ سے ۱۰۰؍ گرام (اگر درکار ہو تو)
بنانے کا طریقہ:
٭سوئے ملک، گریک یوگٹ، بیریز، اوٹس، چیا سیڈز اور دارچینی کو بلینڈر ڈالیں۔
٭اسے ۴۵؍ سے ۶۰؍ سیکنڈ کے لئے بلینڈ کریں تاکہ ساری چیزیں اچھی طرح پیس جائیں اور اسموتھ پیسٹ بن جائے۔
٭اب اس میں برف شامل کرکے مزید ۱۵؍ سے ۲۰؍ سیکنڈ کے لئے بلینڈر چلائیں۔
٭تیار ہونے کے بعد تازہ پی لیں۔
فوائد:
گریک یوگٹ سے وافر مقدار میں پروٹین حاصل ہوتا ہے جبکہ چیا، اوٹس اور بیریز فائبر کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔ بتا دیں کہ ثابت پھل اور سبزیاں فائبر اور دیگر غذائی اجزاء کے مفید ذرائع ہیں۔