عام طور پر اینڈرائڈ فون سے ڈلیٹ ہونے والی فائلیں ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ آپ انہیں دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان تصاویر کو دوبارہ حاصل کرنے کے چند طریقے یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 19, 2020, 2:07 PM IST
|
Agency
عام طور پر اینڈرائڈ فون سے ڈلیٹ ہونے والی فائلیں ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ آپ انہیں دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان تصاویر کو دوبارہ حاصل کرنے کے چند طریقے یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ موبائل میں میموری کی جگہ کم ہوتی ہے تو آپ کو بار بار اسے خالی کرنا پڑتاہے۔ ایسے میں جب آپ کو فوری طور پر میموری کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ بغیر سوچے سمجھے بہت ساری تصویریں یا دیگر چیزیں اپنے موبائل سے ڈلیٹ کردیتے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایسے میں کوئی دوسری بہت ہی ضروری تصویر یا فائل ڈلیٹ ہوجاتی ہے۔اور بعد میں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ یہ میں نےکیا کردیا۔ لیکن اس وقت آپ کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔کیوں کہ عام طور پر اینڈرائڈ فون سے ڈلیٹ ہونے والی فائلیں ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتیںبلکہ آپ انہیں دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان تصاویر کو دوبارہ حاصل کرنے کے چند طریقے یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔
گوگل فوٹوز سے ریکور کریں:تقریباًتمام اینڈرائیڈ فونز میں گوگل فوٹوز ایپ موجود ہوتاہےجو تصاویر اور ویڈیوزکواسٹوریج اور شیئر کرنے میں مدد دیتاہے، اینڈرائیڈ فونز میں اسے تصاویر کے بیک اپ کیلئےعام طور پراستعمال کیا جاتا ہے اور اکثر کیمرے سے لیجانےوالی تصاویریا وہاٹس ایپ سے آنے والی تصاویر گوگل فوٹوزمیںمحفوظ ہوجاتی ہیں۔ اس ایپ میں ایک کلاؤڈبیک اپ فیچر ہوتا ہے جو فون کی گیلری سے ڈلیٹ ہونےپربھی فوٹوز کی دستیابی کو یقینی بناتاہے۔اس مقصد کیلئےگوگل فوٹوز اوپن کرکے فوٹو لائبریری میں فون سے ڈلیٹ ہوجانے والی تصاویر کو تلاش کرلیں اور پھر مینیو آئیکون پر کلک کرکے انہیں سیو ٹوڈیوائس کے آپشن پر کلک کریں۔
گوگل ڈرائیو:گوگل ڈرائیو بھی اینڈرائیڈ فونزمیں تصاویر کو تحفظ دینےکاایک ذریعہ ہے بلکہ اس میں دیگر فائلز کو بھی محفوظ کیا جاسکتاہے۔ اکثر فائلز کو گوگل ڈرائیو میں سیو کرنا تصاویر کو محفوظ رکھتاہے، چاہے غلطی سے ڈلیٹ ہی کیوں نہ ہوجائے یا ڈیوائس گم یا خراب ہوجائے۔ تب بھی گوگل ڈرائیومیں جاکر ان کو واپس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
ریکوری سافٹ وئیرز:اگر آپ کوگوگل بیک اپ سروسیزسے تصاویر کو واپس لانے میں ناکامی کاسامنا ہورہا ہے؟ کیونکہ ایسا ممکن ہے کہ یہ تصاویر گوگل فوٹوز یا گوگل ڈرائیو سے بھی ڈلیٹ ہوجائیں یا آپ نے انہیں ان میں سیو کیا ہی نہ ہو توان کی بحالی زیادہ مشکل ہوجاتی ہے۔ لیکن گوگل پلے اسٹور میں متعدد ایپس موجود ہیں جو اس میں مدد دے سکتے ہیں، جیسے ڈسک ڈیگر، ڈیلیٹڈ فوٹو ریکوری، فوٹو ریکوری اور سو لیب ریکور ڈلیٹ فوٹوز اس حوالے سے زیادہ معروف ہیں۔ بس ان ایپس میں سےکسی ایک کو ڈاؤن لوڈ کرکے ان میں موجود طریقہ کار کی مدد سے ڈلیٹ فائلز کو واپس لاسکتے ہیں۔بس یہ ذہن میںرہے کہ کچھ ریکوری ٹولز کو اس کام کیلئےڈیوائس روٹ کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔اگر پہلے ایسا کرچکے ہیں پھر تو کوئی مسئلہ نہیں، تاہم اگر نہیں تو روٹنگ کرنے سے بھی آپ اپنے ڈلیٹ کئے ہوئےڈیٹا سے محروم ہوسکتے ہیں۔
میموری کارڈ سے ڈیلیٹ تصویر کیسے واپس لائیں؟ میموری کارڈسےڈلیٹ ہوجانے والی تصویر کو واپس لانےکیلئےبہترین ایپ Recuvaہے جو ونڈوز ۱۰؍پر مفت ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے اوپن کریں اور اپنے کارڈکوکمپیوٹر سے منسلک کرکے سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کریں۔ تاہم یہ خیال رہے کہ یہ ٹول اسی وقت کام کرسکتاہے جب تک ڈلیٹ ہونے والی تصاویر کو دیگر ڈیٹا اوور رائٹ نہ کردے،یعنی فوٹو ڈلیٹ ہوتے ہی میموری کارڈ کو نکال دینا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔