Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئے اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم کا بیٖٹا ورژن آگیا، یہ ہیں ۵؍ بہترین فیچرس

Updated: June 16, 2020, 11:31 AM IST | Agency

گوگل نے اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم کا پہلا بیٖٹا ورژن رواں ہفتے متعارف کرادیا ہے۔ اسے پکسل ٹو یا نئے گوگل پکسل فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ عموماً گوگل کمپنی نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو سال کی آخری سہ ماہی میں متعارف کراتی ہے اور سب سے پہلے نئے پکسلز فونز کا حصہ بنتا ہے۔

Android - Pic : INN
اینڈرائیڈ ۔ تصویر : آئی این این

گوگل نے  اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم کا پہلا  بیٖٹا ورژن رواں ہفتے متعارف کرادیا  ہے۔ اسے پکسل ٹو یا نئے گوگل پکسل فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ عموماً گوگل کمپنی نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو سال کی آخری سہ ماہی میں متعارف کراتی  ہے اور سب سے پہلے نئے پکسلز فونز کا حصہ بنتا ہے۔ سی نیٹ کی  رپورٹ میں اس بیٖٹا ورژن میں درج ذیل ۵؍ اہم فیچرز کا ذکر کیا گیا ہے۔
 اس نئے اینڈرائیڈ سسٹم میں پاور بٹن میں کچھ دیر تک دبانے سے ایک نئی کوئیک کنٹرولز اسکرین نظر آئے گی، جو زیادہ پاور کنٹرول آپشنز فراہم کرے گی۔ اس میں اسمارٹ ہوم ڈیوائسز کے کوئیک کنٹرولز بھی ہوں گے جبکہ اس میں اپنی مرضی کے کنٹرولز کو شامل یا نکالا بھی جاسکتا ہے۔
 اس میں میسجنگ ببل فیچر دیا گیا ہے جو پہلے  اینڈرائیڈ۱۰؍ کا حصہ ہونے والا تھا ۔ یہ فیچر فیس بک میسنجر کے چیٹ ہیڈز فیچرز جیسا ہوگا، جسے ایکٹیو کرنے پر ایک چھوٹا ببل اسکرین پر آپ کچھ بھی یا کوئی بھی ایپ استعمال کررہے ہوں، نظر آئے گا۔ اس ببل پر کلک کرنے پر ایک چھوٹی ونڈو اوپن ہوگی، جس میں صارف نئے میسج پڑھ اور بھیج سکے گا، یعنی ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ اس ببل کو اپنی مرضی سے اسکرین پر بھی کہیں کھینچ کر لے جانا ممکن ہوگا، میسنجر ہیڈ چیٹ کی طرح اسکرین کے نیچے لیجاکر ختم کیا جاسکے گا۔ اس وقت بیٹا ورژن میں یہ ببلز میسج فی الحال فیس بک میسنجر کو سپورٹ کررہا ہے۔
 ابھی اینڈرائیڈ میں ایپ ڈراپ میں ایپس کی سجیشنز دی جاتی ہیں جو اسکے خیال میں صارف استعمال کرنا چاہتا ہے مگر اینڈرائیڈ ۱۱؍  ایپ سجیشنز کی قطار ہوم اسکرین پر مین ایپ ڈوک میں دیکھی جاسکے گی۔ ان ایپس کے ارگرد جگمگاتا بارڈر ہوگا اور جب بھی صارف ہوم اسکرین پر فون استعمال کرے گا تو ایپس میں تبدیلی ہوگی، جبکہ کسی بھی ایپ پر کچھ دیر کلک دبائے رکھنے سے اسے ہوم اسکرین میں اپنی سجیشن کے طور پر پن کرسکیں گے۔ اسی طرح ان ایپس کو بلاک کرنا ممکن ہوگا، جن کو صارف سجیشنز میں نہ دیکھنا چاہے۔
اینڈرائیڈ۱۱؍ میں نئے میوزک کنٹرولز انٹرفیس دیا جارہا ہے اور اسے کوئیک سیٹنگز پینل پر دیا جارہا ہے، جس کا ذکر اوپر کیا جاچکا ہے۔ جب اس انٹرفیس کو استعمال کیا جائے گا میوزک کے کنٹرول کا ایک نیا آپشن آئے گا۔
اس میں بلٹ ان اسکرین ریکارڈربھی دیا گیا ہے۔ اسکرین پر موجود چیزوں کیلئے اسکرین شاٹس کا فیچر تو بہت عرصے سے موجود ہے مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب ریکارڈنگ زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر جب آپ اپنی گیمنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا چاہتے ہوں یا دیگر۔ یہ نیا فیچر بھی کوئیک سیٹنگز پینل میں موجود ہوگا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK