Inquilab Logo

اینڈرائیڈ فونز کیلئے تمام آفس ایپس ایک ہی جگہ

Updated: February 27, 2020, 1:49 PM IST | Agency

مائیکرو سافٹ نے اپنے مقبول عام پروگرام ایم ایس آفس پر مشتمل نیا اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ لانچ کیا ہے ۔ اس نئے ایپ میں مائیکروسافٹ کے ایپ ’ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ‘ ایک جگہ کئے گئے ہیں جن کے استعمال کیلئے کمپنی نے بہت آسانی کردی ہے۔

اینڈرائیڈ فونز کیلئے تمام آفس ایپس ایک ہی ۔ تصویر : آئی این این
اینڈرائیڈ فونز کیلئے تمام آفس ایپس ایک ہی ۔ تصویر : آئی این این

 مائیکرو سافٹ نے اپنے مقبول عام  پروگرام ایم ایس آفس پر مشتمل نیا اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ لانچ کیا ہے ۔ اس نئے ایپ میں مائیکروسافٹ کے ایپ ’ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ‘ ایک جگہ کئے گئے ہیں جن کے  استعمال کیلئے کمپنی نے بہت آسانی کردی ہے۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے آفس موبائل ایپ کو اکٹھا کردیا گیا ہے تاکہ ایپس سوئچ کئے  بغیر ایکسل، پاور پوائنٹ اور ورڈ فائلز کو ایک ہی جگہ ایڈٹ کرسکیں۔ اس کے علاوہ اس نئی ایپ پر ون ڈرائیو فائلز کو جانچ پڑتال، حقیقی دستاویزات کو اسکین اور آر کیو کوڈز ریڈ کرنا بھی ممکن ہوگا۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرائی ہے جس کی آزمائش بیٹاورژن میں کئی ماہ سے ہورہی تھی۔اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق یہ ایپ ٹیبلیٹس یا کروم بکس کے ساتھ ساتھ موبائل ڈیوائسز میں لینڈ اسکیپ موڈ پر بھی اسے استعمال نہیں کیا جاسکتا، آئی او ایس ڈیوائز کے لیے یہ ایپ فی الحال متعارف نہیں کرائی گئی۔مائیکرو سافٹ کا یہ اقدام موبائل پروڈکٹیویٹی کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔برسوں سے مائیکروسافٹ اور گوگل کی جانب سے ہر کام کے لیے الگ ایپس کے استعمال کے لیے زور دیا جارہا تھا، جس کی وجہ سے بار بار ایپس کو بدلنا پڑتا تھا۔مگر آل ان ون حکمت عملی سے رپورٹ اور پریزنٹیشن پر کام کرنے کے دوران وقت بچانے میں مدد مل سکے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK