Inquilab Logo

ایچ پی کا نیا طاقتور آل اِن ون کمپیوٹر’اینوی ۳۲؍اے آئی او

Updated: January 13, 2020, 10:00 AM IST | Agency

یہ پہلا آل اِن ون کمپیوٹر ہے جو نیویڈا آر ٹی ایکس اسٹوڈیو سے سرٹیفائیڈ ہے، یعنی یہ آر ٹی ایکس کورز کو استعمال کرکے اپلیکشنز کو تیزی سے لوڈ کرنے اور اے آئی ورک لوڈ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایچ پی نے اس میں۶۵؍ واٹ انٹیل۹؍ جنریشن کور آئی سیون پروسیسر،۳۲؍ جی بی ریم اور ایک ٹی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج دی ہے۔

ایچ پی کمپیوٹر ۔ تصویر : آئی این این
ایچ پی کمپیوٹر ۔ تصویر : آئی این این

یہ پہلا آل اِن ون کمپیوٹر ہے جو نیویڈا آر ٹی ایکس اسٹوڈیو سے سرٹیفائیڈ ہے، یعنی یہ آر ٹی ایکس کورز کو استعمال کرکے اپلیکشنز کو تیزی سے لوڈ کرنے اور اے آئی ورک لوڈ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایچ پی نے اس میں۶۵؍ واٹ انٹیل۹؍ جنریشن کور آئی سیون پروسیسر،۳۲؍ جی بی ریم اور ایک ٹی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج دی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کمپیوٹر میں دنیا کا سب سے بڑا فور کے ڈسپلے دیا گیا ہے جو لگ بھگ بیزل لیس ہے اور اسکرین ٹو باڈی ریشو۹۸ء۲؍ فیصد ہے۔ یہ `دنیا کا پہلا کمپیوٹر ہے جس میں ایچ ڈی آر۶۰۰؍ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس میں  وائرلیس چارجنگ کی سہولت ہے۔اور یہ بھی کمپنی کے بقول دنیا کا پہلا ایسا کمپیوٹر ہے اور ہاں یہ دنیا کا لاؤڈسٹ آل ان ون بھی ہے، یہاں تک کہ آپ کمپیوٹر کے اسپیکرز سے موسیقی کو اس وقت بھی اسٹریم کرسکتے ہیں جب مشین کو پاور آف کردیا جائے ۔ایچ پی کی جانب سے کمپیوٹر کی بیس کو وائرلیس چارجنگ پیڈ میں تبدیل کیا ہے جو کمپیوٹر بند ہونے پر بھی کام کرتا ہے۔یہ کمپیوٹر اب صارفین کیلئے دستیاب ہے جو کمپنی کی ویب سائٹ پر۱۶۰۰؍ ڈالرز میں خریدا جاسکتا ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK