میاں بیوی کے درمیان تنازع اور بحث و تکرار فطری ہے۔ ان سے بچا نہیں جاسکتا مگر رشتے کی مضبوطی اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح سنبھالتے ہیں۔ اپنے شریک حیات سے ہمیشہ نرم اور شائستہ انداز میں بات کرنے والوں کے رشتے جلد نہیں ٹوٹتے
EPAPER
Updated: March 09, 2020, 1:42 PM IST
|
Garima Pankaj
میاں بیوی کے درمیان تنازع اور بحث و تکرار فطری ہے۔ ان سے بچا نہیں جاسکتا مگر رشتے کی مضبوطی اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح سنبھالتے ہیں۔ اپنے شریک حیات سے ہمیشہ نرم اور شائستہ انداز میں بات کرنے والوں کے رشتے جلد نہیں ٹوٹتے
زندگی خوش و خرم گزارنے کیلئے میاں بیوی کے رشتے کو محبت، اعتماد، سمجھداری کے دھاگوں سے مضبوط بنانا پڑتا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں کو نظرانداز کرنا پڑتا ہے۔ مشکل کے وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بننا پڑتا ہے۔ چند باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے:
میسیج پر بات چیت نہیں
برائیگم یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو میاں بیوی، زندگی کے چھوٹے بڑے لمحوں میں میسیج بھیج کر اظہار کرتے ہیں۔ جیسے بحث کرنا ہو تو میسیج، معافی مانگنی ہو تو میسیج، کوئی فیصلہ کرنا ہو تو ایس ایم ایس کر دیا، ایسی عادت رشتوں میں خوشی اور محبت کم کرتی ہے۔ جب کوئی اہم بات ہو تو شریک حیات سے کہنے کے لئے آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کریں۔
خوشحال جوڑوں کا ساتھ
براؤن یونیورسٹی میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق، اگر آپ کے قریبی رشتہ دار یا دوست نے علاحدگی اختیار کی ہے تو آپ کے ذریعے بھی یہی قدم اٹھائے جانے کی اُمید ۷۵؍ فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ اس کے بجائے آپ خوشحال جوڑوں کے ساتھ وقت گزاریں گے تو یہ بات آپ کے رشتے میں بھی مضبوطی کا سبب بنتا ہے۔
میاں بیوی بہترین دوست
دی نیشنل بیورو آف اکنامک کے ذریعے کی گئی ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ جو جوڑے ایک دوسرے کو بہترین دوست سمجھتے ہیں وہ دوسروں کی بہ نسبت اپنی زندگی میں زیادہ خوش و خرم رہتے ہیں۔
چھوٹی چھوٹی باتیں بھی اہم ہوتی ہیں
مضبوط رشتے کے لئے وقتاً فوقتاً اپنے شریک حیات کو خاص محسوس کروانا ضروری ہے۔ یہ جتانا بھی ضروری ہے کہ آپ ان کی فکر کرتے ہیں اور انہیں محبت کرتے ہیں۔ اس سے رشتے میں مضبوط آتی ہے۔ آپ بھلے ہی زیادہ کچھ نہیں مگر اتنا تو کر ہی سکتے ہیں کہ محبت بھرا ایک چھوٹا سا پیغام اپنے شریک حیات کے پرس میں ڈال دیں یا دن بھر کے کام کے بعد ان کے ساتھ بیٹھ کر گرم گرم چائے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
سرپرائز دیں
کبھی کبھی اپنے شریک حیات کو سرپرائز دیں۔ اس قسم کی چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں آپ کو ایک دوسرے کے قریب لے آتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ سرپرائز میں قیمتی تحفہ ہی دیا جائے بلکہ کسی دن کام سے جلدی فارغ ہوکر دوپہر کا کھانا ایک دوسرے کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔
آپسی تنازع کو بہتر طریقے سے سنبھالیں
میاں بیوی کے درمیان تنازع اور بحث و تکرار فطری ہے۔ ان سے بچا نہیں جاسکتا مگر رشتے کی مضبوطی اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اسےکس طرح سنبھالتے ہیں۔ اپنے شریک حیات سے ہمیشہ نرم اور شائستہ انداز میں بات کرنے والوں کے رشتے جلد نہیں ٹوٹتے۔ بحث و تکرار یا تنازع کے دوران ایک دوسرے پر چلّانا، نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا وغیرہ رشتے میں زہر گھولنے جیسا ہے۔ ایسی باتیں انسان کبھی بھول نہیں پاتا اور شادی شدہ زندگی پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ’فائٹنگ اسٹائل‘ آپ کی شادی کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔
تفصیلی گفتگو ہونی چاہئے
میاں بیوی کے درمیان بات چیت کے موضوعات گھریلو معاملات کے علاوہ بھی ہونے چاہئے۔ اکثر شادی شدہ جوڑے کہتے ہیں کہ ہم تو آپس میں باتیں ہی کرتے رہتے ہیں۔ بات چیت میں کوئی کمی نہیں ہے مگر ذرا غور کریں کہ آپ باتیں کیا کرتے ہیں۔ ہمیشہ گھر اور بچوں کے کام کی باتیں کرنا ہی کافی نہیں ہوتا۔ خوشحال شادی شدہ جوڑے وہ ہوتے ہیں جو آپس میں اپنے خواب، اُمید، ڈر، خوشی اور کامیابی سب کچھ ایکدوسرے کیساتھ بانٹیں۔ ایک دوسرے کو جاننے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کسی بھی عمر میں اور کبھی بھی رومانی ہونا جانتے ہیں۔
اچھے وقت کو یادگار بنائیں
جنرل آف پرسنالٹی اینڈ سوشل سائیکولوجی کے ایک ریسرچ کے مطابق اچھے وقت میں ہم سفر کا ساتھ دینا تو اچھا ہے مگر اس سے بھی ضروری ہے کہ دکھ، پریشانی اور مشکل کام میں اپنے ساتھی کے ساتھ کھڑے رہنا۔
جوکھم اٹھانے سے نہ گھبرائیں
میاں بیوی کے درمیان اگر ایک دوسرے کو سرپرائز دینے کا سلسلہ جاری رہتا تو رشتے میں بھی تازگی اور مضبوطی قائم رہتی ہے۔ ساتھ مل کر نئے نئے تجربات سے بھری سرگرمیوں میں حصہ لیں، نئی نئی جگہ گھومنے جائیں، سنسنی خیز سفر کا لطف اٹھائے، لونگ ڈرائیو پر جائیں، ایک دوسرے کو کھانے پینے، گھومنے، ہنسنے اور سمجھنے کے نئے نئے مواقع دیں۔ کبھی بھی رشتے میں مایوسی اور لاپروائی کو جھانکنے نہ دیں۔ زندگی کو نئے نئے سرپرائز سے سجا کر رکھیں۔
آخر میں، اپنے وعدے پورا کیجئے اکثر وعدہ پورے نہ کرنے کے سبب بھی دوری آجاتی ہے اور ایک دوسرے کو مثبت باتیں کہنا، ان کی اچھی باتوں کی تعریف کرنا اور خامیوںکو نظر انداز کرنا رشتے میں مضبوطی پیدا کرتا ہے۔