Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیان شاہ نے ایشیا سیریز میں ڈبل پوڈیم حاصل کیا

Updated: April 01, 2026, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai

رائیو ریسنگ کے ابھرتے ہوئے ہندوستانی ریسر کیان شاہ نے اتوار کی دیر رات آئی اے ایم ای ایشیا سیریز اور آئی اے ایم ای تھائی لینڈ سیریز کے سینئر زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں شاندار انٹرنیشنل ڈیبیو کرتے ہوئے ڈبل پوڈیم فنش حاصل کیا۔

Kian Shah (Second From Right) Puts In A Stellar Performance.Photo:INN
کیان شاہ(دائیں سے دوسرے) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا- تصویر:آئی این این
رائیو ریسنگ کے ابھرتے ہوئے ہندوستانی ریسر کیان شاہ نے اتوار کی دیر رات آئی اے ایم ای  ایشیا سیریز اور آئی اے ایم ای تھائی لینڈ سیریز کے سینئر زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں شاندار انٹرنیشنل ڈیبیو کرتے ہوئے ڈبل پوڈیم فنش حاصل کیا۔ممبئی سے تعلق رکھنے والے ۱۵؍سالہ نوجوان نے مشکل وقت کے بعد اس ویک اینڈ میں قدم رکھا کیونکہ دسمبر کے آخر میں اسنوبورڈنگ کے ایک حادثے میں ان کا بازو ٹوٹ گیا تھا۔ اس کی وجہ سے وہ ۲؍ ماہ تک ٹیسٹنگ اور ریسنگ سے دور رہے۔ اس کے باوجود کیان ہمت ہارے بغیر جونیئر زمرے سے انتہائی مسابقتی سینئر فیلڈ میں شامل ہوئے جس میں ایک ورلڈ چمپئن اور متعدد ایشیائی و یورپی چمپئن شامل تھے۔
 
 
کیان نے ہیٹس میں اپنی رفتار اور تحمل سے سب کو متاثر کیا لیکن فائنل ریس کے گرڈ میں وہ صرف ۱۴؍ ویں پوزیشن حاصل کر سکے۔ انہوں نے مستقل مزاجی سے پیش قدمی کی اور انتہائی قابل ستائش پانچویں پوزیشن پر ختم کیا، جو ہانگ کانگ کے موجودہ ایشیائی چمپئن یو کا پو سے محض ۶ء۶؍سیکنڈ پیچھے تھے۔ یہ کارکردگی پوڈیم پر جگہ بنانے کیلئے کافی تھی کیونکہ اس مقابلے میں پہلے ۵؍ نمبروں پر آنے والوں کو فاتح کے طور پر نوازا جاتا ہے۔چونکہ آئی اے ایم ای ایشیا سیریز کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ سیریز بھی منعقد ہو رہی تھی، کیان دوسرے رنرز اپ کی ٹرافی کیلئے تیسرے نمبر پر آگئے کیونکہ دو ریسرز تھائی سیریز میں شامل نہیں تھے۔ انہوں نے سنگاپور کے نیشنل چمپئن ڈلن ٹن اور ۸؍ بار کے تھائی چمپئن ٹوبی گیل کے بعد اپنی ریس مکمل کی۔
 
 
اپنی واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیان نے کہا’’گزشتہ ۳؍ماہ مشکل رہے ہیں۔ میں اپنے ڈاکٹروں، فزیو تھراپسٹ اور اپنے ٹرینر روہن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے صحت یاب ہونے اور سینئر زمرے کے تقاضوں کیلئے تیار ہونے میں مدد کی۔‘‘کوج اور مینٹور رایومنڈ بنانجی نے کہا کہ  ’’اپنے سینئر انٹرنیشنل ڈیبیو پر پوڈیم حاصل کرنا توقعات سے بڑھ کر ہے۔ اتنے اعلیٰ درجے کے حریفوں کے خلاف مقابلہ کرنا اس نتیجے کو مزید خاص بناتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK