Inquilab Logo

کاروباری دنیا میں ہاتھ آزمانا چاہتے ہیں تو یہ ۱۰؍ مشورے آپ کیلئے ہیں

Updated: January 11, 2023, 10:50 AM IST | Gopal Mishra | Mumbai

اگر آپ پارٹنرشپ میں کاروبار کررہے ہیں تو شراکت دار کو بات سے آگاہ کیجئے۔ ایسا کرنے سے وہ کاروبار کو بہتر طریقے سے سمجھ پائیں گے اور جتنا زیادہ وہ سمجھیں گے اتنی زیادہ توجہ دیں گے

photo;INN
تصویر :آئی این این

کیا آپ یہ یقین کر سکتے ہیں کہ ایک لڑکا جو بچپن میں دودھ بیچتا تھا، گھر گھر اخبار پہنچاتا تھا ،  ہوٹل میں بیرے کا کام کرتا تھا، وہ  اپنی زندگی میںآگے چل کر اتنا بڑا آدمی بن گیا کہ  وہ لاکھوں لوگوں کو ملازمت پر رکھ سکتا تھا ۔ اتنا ہی نہیں اس نے اپنے اختراعی خیال اور اسے اپنی سخت محنت سے عملی طور پر ثابت کرکے ایک  انڈسٹری کو پوری طرح سے بدل بھی دیا ۔ اس نے نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بنائی  بلکہ  امریکہ کا امیرترین آدمی بننے کا اعزازبھی حاصل کیا تھا  ۔  جی ہاں، آپ کا اندازہ درست ہے ، میں بات کررہا ہوں دنیا کی سب سے بڑی ری ٹیل کمپنی ’والمارٹ‘ کے معاون بانی سیم والٹن کی۔ آنجہانی  سیم والٹن کو ماڈرن ریٹیل بزنس کا ’جنریٹر‘ بھی کہا جاتا ہے ، انہی کا بزنس ماڈل فالو کرتے ہوئے آج بِگ بازار، مور، ریلائنس فریش جیسے اسٹور ہندوستان میں بھی کھل گئے ہیں۔ وہ ۱۹۸۲ء سے ۱۹۸۸ء تک امریکہ کے سب سے امیر شخص تھے اور آج کی تاریخ میں بھی والمارٹ ہمیشہ ’ٹاپ ٹین کمپنی‘ میں شامل رہی ہےا ور اربوں ڈالر کا کاروبار کررہی ہے ۔
  اب آپ ہی سوچئے کہ اگر اتنی بڑی حصولیابیوں والا شخص آپ کو بزنس کرنے کے گر بتائے تو بات میں تو دم ہوگا ہی اور آج ہم انہی کے بتائے گئے ۱۰؍   مشورے درج ذیل میں پیش کررہے ہیں۔
 کاروبار کیلئے خود 
کو وقف کریں
 آپ کو اپنے کاروبار میں  یقین ہونا چاہئے۔ اگر انسان میں اپنے کام کے تئیں ولولہ ہو تو اپنے اندر کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ مجھے نہیں پتہ کہ آدمی جوش و ولولہ کا جذبہ لے کر پیدا ہوتا ہے یا نہیں، لیکن یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ اسے ڈیولپ کرسکتا ہے ۔اگر آپ کاروبار کی دنیا میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں تو اسی جذبہ کی ضرورت   پڑتی ہے۔ اگر آپ اپنے کام سے محبت کرتے ہیں تو آپ ہر روز اسے بہترین  انداز میں کرنا چاہیں گے۔ جب آپ خود کو وقف کرتے ہیں اور بہتر سے بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں تو جلد ہی آپ کے ساتھ کام کرنے والے بھی اس طرز  عمل  کو اپنا لیتے ہیں۔
 منافع بانٹئے اور ملازمین کو شراکت دار کا درجہ دیجئے
  اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو ملازمین بھی آپ کو بحیثیت بزنس پارٹنر سمجھیں گے اوریقین جانئے وہ آپ کے گمان اور توقع سےکہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ آپ چاہیں تو کمپنی پر اپنا کنٹرول بنائے رکھئے مگر ایک خادم کے روپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کیجئے۔  اس سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔
 پارٹنر کو ترغیب دیجئے
 اگر آپ کے کاروبارمیں شراکت دار بھی ہے تو یہ بات دھیان میں رکھئے ۔ صرف پیسہ اور اونر شپ کافی نہیں ہے ۔ ہر روز اختراعی طریقوں سے اپنے پارٹنر کو ترغیب دیجئے اور چیلنج کیجئے کہ ہم مل کر اور کیا اچھا کرسکتے ہیں۔ بڑے ہدف بنائیے، مقابلہ آرائی کو فروغ دیجئے۔ اگر ماحول پھیکا پڑرہا ہو تو ایک منیجر کی جاب دوسرے منیجر کو دے دیجئے اور انہیں بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں۔
 ہر بات سے آگاہ کیجئے
 اگر آپ پارٹنرشپ میں کاروبار کررہے ہیں تو شراکت دار کو بات سے آگاہ کیجئے۔ ایسا کرنے سے وہ کاروبار کو بہتر طریقے سے سمجھ پائیں گے اور جتنا زیادہ وہ سمجھیں گے اتنی زیادہ توجہ دیں گے۔  جب وہ دھیان دینے لگیں تو انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔ اگر آپ اپنے ساتھیوں سے باتیں چھپائیں گے تو وہ دیر سویر سمجھ جائیں گے کہ آپ ان کو پارٹنر نہیں سمجھتے۔ معلومات طاقت ہے، اپنے ساتھیوں کو یہ دیکر آپ کو جو فائدہ ہوتا ہے وہ کاروباری حریف کو پتہ چلنے سے ہونیوالے نقصان سے کہیں زیادہ ہے ۔ 
ہر بات سے آگاہ کیجئے
 تنخواہ اور حصہ دینے سے آپ کو ایک طرح کی وفاداری ملے گی ۔ لیکن ہر کوئی اپنے کام کی تعریف بھی سننا چاہتا ہے ۔ ہم اکثر اپنی تعریف سننا چاہتے ہیں اور خاص طور پر جب ہم اپنے کسی کام پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ صحیح وقت پر اچھے لفظوں میں کی گئی تعریف اور حوصلہ افزائی کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ 
کامیابی کا لطف اٹھائیں
 اگر آپ کامیاب ہو تو کامیابی کا جشن بھی منائیے، اور  اس میں کچھ مزاح بھی رکھئے۔ اپنے آپ کو بہت زیادہ سنجیدہ نہ بنائیں۔ جب آپ ٹینشن فری ہوں گے تو آپ کے  پارٹنر اور ملازمین کو  بھی اچھا لگے گا۔ جوش دکھائیے، ہمیشہ ۔ اگر ناکامی ہاتھ آئے تو اس کی وجہ معلوم کیجئے اور آئندہ ایسی غلطی نہ ہونے پائے اس کا تہیہ کریں۔ 
 سب کی سنیں
 جوملازمین گاہکوں سے بات چیت کرتے ہیں وہی جانتے ہیں کہ وہاں کیا چل رہا ہے۔ اس لئے یہ جاننے کی کوشش کیجئے کہ وہ کیا جانتے ہیں۔ ٹوٹل کوالیٹی بس یہی ہے۔ اپنی کمپنی میں نیچے تک ذمہ داریاں بانٹئے اور نئے آئیڈیاز کو سامنے لانے کیلئے ہر کسی کے مشورے سنیں اور ان سے صلاح لیجئے۔ یہ ضرور جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کے ساتھی کیا سوچتے ہیں، اس سے مل جل کر بہتر کام کرنے میں مدد ملے گی۔ 
گاہک کو توقع سے زیادہ دیجئے
 اگر آپ ایسا کریں گے تو وہ بار بار آئیں گے۔ انہیں وہ دیجئے جو وہ چاہتے ہیں ۔ اور پھر اس سے تھوڑا زیادہ دیجئے ۔ انہیں پتہ چلنا چاہئے کہ آپ ان کی ستائش کرتےہیں۔ اپنی سبھی غلطیوں کو تسلیم کیجئے اور ایکسکیوز مت دیجئے۔ معافی مانگئے۔ آپ جو کچھ بھی کرتے ہیں اسکے پیچھے کھڑے رہئے۔ آج تک دو سب سے زیادہ ضروری لفظ جو میں نے پہلے ’والمارٹ‘ کے بورڈ کے نیچے ’Satisfaction Guaranteed‘وہ آج بھی ایسے ہی لکھے ہوئے ہیں اور ان کی وجہ سے اتنا سب کچھ ہوپایا ہے۔ 
 اخراجات کو قابو میں رکھئے
 یہیں پر آپ مقابلہ آرائی میں برتری پاسکتے ہیں۔ امریکہ میں والمارٹ کے مسلسل ۲۵؍ سالوں سے سب سے بڑا ری ٹیلر بنے رہنے کی پیچھے ایک بڑی وجہ یہ بھی رہی ۔ ہم اس انڈسٹری میںفروخت کی مد میں کم سے کم خرچ میں نمبر ون رہے۔ آپ بہت ساری غلطیاں کرکے بھی دوبارہ ابھر سکتے ہیں اگر آپ کم سے کم خرچ میں زیادہ سےزیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہین۔ 
ڈگر سے ہٹ کر کام
 روایت سے ہٹ کر کام کیجئے۔اگر ہرکوئی کام کو ایک طرح کررہا ہے تو آپ اسکے برخلاف جاکر کچھ اچھا کیجئے۔ لیکن یہ نہ ہوکہ ڈگر سے ہٹ کر کام کرنے کے چکر میں آپ غیراصولی  قدم بڑھائیں۔  غیر روایتی انداز سے کام کریں گے تو اس بات کیلئے تیار رہئے کیونکہ بہت سارے لوگ آپ کو اشارہ دیں گے کہ آپ غلط سمت میں جارہے ہیں۔ میں نے اپنی کاروباری زندگی میں یہ جملہ بہت سنا ہے کہ’’ ایک ۵۰؍ہزار سے کم آبادی والے شہر میں ایک ڈسکاؤنٹ اسٹور زیادہ وقت تک نہیں چلتا ہے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK