سدھارتھ سکسینہ تعلیم مکمل کرنے کے بعدمختلف بین الاقوامی ٹیک کمپنیوں میں تحقیق اور فروغ کے پروجیکٹوں کا حصہ رہے ۔
EPAPER
Updated: July 23, 2026, 5:18 PM IST | Mumbai
سدھارتھ سکسینہ تعلیم مکمل کرنے کے بعدمختلف بین الاقوامی ٹیک کمپنیوں میں تحقیق اور فروغ کے پروجیکٹوں کا حصہ رہے ۔
کم عمری میں کروڑوں کمانے والے نوجوانوں میں سدھارتھ سکسینہ کا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے ایک ہی دن میں تقریباً۸؍ ملین امریکی ڈالر یعنی۷۷؍ کروڑ کمانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سدھارتھ آئی آئی ٹی کانپور کے سابق اسٹوڈنٹ ہیں ۔ انہوں نے کانپور سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں بی ٹیک کی ڈگری لی ۔ وہ ایک نوجوان کاروباری ہیں جنہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی دنیا میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ صرف۲۶؍ سال کی عمر میں انہوں نے ایک ہی دن میں ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے۔سدھارتھکا تعلق راجستھان کے الور سے ہے۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، وہ مختلف بین الاقوامی ٹیک کمپنیوں میں تحقیق اور فروغ کے پروجیکٹوں میں شامل ہو گئے تھے۔۲۰۲۲ء میں میں سدھارتھ نے اپنےآئی آئی ٹی کانپور کے ساتھی طلبا پرتیوش رائے اور سرسیندو سرکار کے ساتھ مل کر ’مرلن ‘ لانچ کیا تھا۔ یہ اے آئی سے چلنے والا کروم ایکسٹینشن ہے جویوزر کی پروڈکٹی ویٹی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ آج اس اسٹارٹ اپ کی قیمت تقریباً۴۱۵؍کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سدھارتھ نے’ مرلن‘ کے بعد’ تھائن‘ کے نام سے ایک اور اے آئی اسٹارٹ اپ بھی شروع کیا۔سدھارتھ نے ابتدائی طور پر اے آئی پر توجہ دی۔ اس کے بعد اس نے عالمی مارکیٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسٹارٹ اپ کی بنیاد رکھی۔ اسے اس کی کامیابی کی ایک اہم وجہ سمجھا جاتا ہے۔