Inquilab Logo

ان ۳؍ موٹر سائیکلوں نےسال ۲۰۲۰ء میں ہندوستانی بازار میں خوب مقبولیت حاصل کی

Updated: December 26, 2020, 4:47 PM IST | Agency | Mumbai

سال ۲۰۲۰ء کئی شاندار موٹر سائیکلوں نے ہندوستان میں قدم رکھا۔ ان میں سے کچھ نے بہت زیادہ مقبولیت بھی حاصل کی ۔ اس فہرست میں اسٹریٹ موٹر سائیکل سے لے کر بھاری بھرکم کُروزر بائیک تک شامل ہیں۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

سال ۲۰۲۰ء   میں کئی شاندار موٹر سائیکلوں نے ہندوستان میں قدم رکھا۔ ان میں سے کچھ نے بہت زیادہ مقبولیت بھی حاصل کی ۔ اس فہرست میں اسٹریٹ موٹر سائیکل سے لے کر بھاری بھرکم کُروزر  بائیک تک شامل ہیں۔   اس مضمون میں ہم  ۲۰۲۰ء میں ملک میں مقبولیت حاصل کرنے والی ۳؍موٹر سائیکلوں کا مختصر جائزہ پیش کررہے ہیں۔
ہونڈا ہارنیٹ ۲ء۰
 ہونڈا نے حال ہی میں ہارنیٹ ۲ء۰؍ کو ہندوستانی بازار میں پیش کیا تھا۔ یہ سی بی ہورنیٹ ۱۶۰؍ آر کی جانشیں ہے۔ اسے بنیاد ی طور پر ۲۰۱۵ء میں پیش کیا گیا تھا۔ نئے ہورنیٹ میں کمپنی نے  نئے انجن ، چیسس اور کئی خاص فیچرس کو شامل کیا ہے۔ جس کی قیمت ۱ء۲۷؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم دہلی ) ہے ۔ اس بائیک میں ۱۸۴؍ سی سی کا سنگل سلنڈر سے لیس ایئر کُولڈ انجن دیا گیا ہے جو کہ ۱۷ء۲۷؍ پی ایس کی پاور اور ۱۶ء۱؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ 
ہیرو ایکسٹریم  ۱۶۰؍ آر 
 ہیرو نے ہندوستان میں اپنی ایکسٹریم ۱۶۰؍ آر سال کے وسط میں لانچ کی تھی۔ کمپنی نے اس بائیک کو دو ویریئنٹ میں لانچ کیا ہے۔ جس میں فرنٹ ڈسک کے ساتھ سنگل چینل اے بی ایس ویریئنٹ کی قیمت ۹۹؍ہزار ۹۵۰؍  روپے  اور ڈبل ڈسک کے ساتھ سنگل چینل اے بی ایس کی قیمت ایک لاکھ ۴؍ ہزار ۵۰۰؍ روپے(ایکس شوروم دہلی) ہے۔  اس کے ساتھ ہی فرنٹ میں فل ایل ای ڈی ہیڈلیمپ کے ساتھ ایل ای ڈی ڈی آرایلز ، ایل ای ڈی انڈیکیٹرس کے ساتھ ہچ آئی سوئچ اور ریئر میں ایچ سگنیچر ٹیل لیمپ دئیے گئے ہیں۔ 
رائل انفیلڈ میٹیور۳۵۰
 اس فہرست کی تیسری بائیک رائل انفیلڈ کی میٹیور ۳۵۰؍ ہے۔ کمپنی نے اس کروزر بائیک کو حال ہی میں لانچ کیا ہے۔ جس کی ہندوستانی گاہکوں میں زبردست مانگ دیکھی جارہی ہے ۔ اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کروزر موٹر سائیکل کی محض ۲؍ ہفتے کے اندر ۸؍ ہزار سے زائد بکنگ ہوچکی ہے۔ معلوم ہوکہ آرای میٹیور ۳۵۰؍ کی قیمت ۱ء۷۶؍ لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔ وہیں اسٹیلر اور پوری طرح سے لوڈیڈ سپرنوا کی قیمت  بالترتیب ۱ء۸۱؍ لاکھ روپے اور ۱ء۹۰؍ لاکھ روپے  ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK