Inquilab Logo

جیپ کمپاس ڈیزل اے ایم ٹی ہندوستان میں لانچ

Updated: January 18, 2020, 11:00 AM IST | Agency

آٹو موبائل کمپنی جیپ نے ہندوستان میں جیپ کمپاس کا ڈیزل آٹو میٹک ویریئنٹ لانچ کیا ہے۔ اس نئی گاڑی کی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

جیپ اے ایم ٹی ۔ تصویر : آئی این این
جیپ اے ایم ٹی ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : آٹو موبائل کمپنی جیپ نے ہندوستان میں جیپ کمپاس کا ڈیزل آٹو میٹک ویریئنٹ لانچ کیا ہے۔ اس نئی گاڑی کی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی اس ایس یو وی کی ڈلیوری شروع ہوجائے گی ۔ جیپ کمپاس آٹومیٹک ۲؍ الگ الگ ویریئنٹ لونگیٹیوڈ اور لمٹیڈ پلس میں دستیاب ہوگی۔ اس نئی گاڑی میں ۱۹۵۶؍سی سی کا بی ایس ۶؍ ڈیزل انجن ہےجو ۳۷۵۰؍ آرپی ایم پر ۱۷۳؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۱۷۵۰؍ سے ۲۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۳۵۰؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ اسکے علاوہ جیپ کمپاس میں پیٹرول انجن ویریئنٹ جو آٹومیٹک اور مینوئل گیئرباکس دونوں ہی ویریئنٹ میں دستیاب بھی ہے۔ بریکنگ سسٹم کے معاملے میں جیپ کمپاس کے فرنٹ میں ڈسک بریک دیا گیا ہے  اور ریئر میں ڈسک بریک دیا گیا ہے۔ سسپیشن کے معاملے میں جیپ کمپاس کے فرنٹ میں لور کنٹرول آرم ڈسک کے ساتھ میکفرشن سسپینشن اور ریئر میں  ملٹی لنک سسپیشن  دیا گیا ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت ۹ء۲۱ لاکھ روپے ہے ۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK