Inquilab Logo

جیو نے ویڈیو کالنگ ایپ ’ جیومِیٹ‘ لانچ کردی

Updated: July 06, 2020, 9:03 AM IST | Agency

ریلائنس جیو نے ۲؍ماہ تک آزمائش کے بعد اب اپنی ویڈیو کالنگ ایپ ’جیومیٹJioMeet‘ کو متعارف کروادیا ہے

Jio Meet - Pic : INN
جیو میٹ ایپ ۔ تصویر : آئی این این

ریلائنس جیو نے ۲؍ماہ تک آزمائش کے بعد اب اپنی ویڈیو کالنگ ایپ ’جیومیٹJioMeet‘ کو متعارف کروادیا ہے۔ اس طرح جیو نے  زوم، اسکائپ، گوگل میٹ یا فیس بک میسنجرٹکر دے دی ہے۔ رواں ہفتے ریلائنس جیو نے ویڈیو کانفرنس سروس جیو میٹ کو متعارف کرایا ہے ، یہ  دیکھنے میں  بالکل ’زوم ‘جیسی لگتی ہے۔ معلوم ہوکہ  زوم اور گوگل میٹ کی طرح جیو میٹ میں بھی ایچ ڈی(۷۲۰؍پی) لاتعداد مفت کالز کی جاسکتی ہیں اور یہ بیک وقت ۱۰۰؍ افراد پر مبنی ویڈیو کانفرنسنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔اس سروس میں کال کے وقت کو محدود نہیں رکھا گیا بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین۲۴؍ گھنٹے تک بھی بلاتعطل کال جاری رکھ سکتے ہیں۔کمپنی کا ابھی پیڈ سروس متعارف کرانے کا ارادہ نہیں اور فی الحال یہ سروس غیرمعینہ مدت تک صارفین کو مفت دستیاب ہوگی۔اس سروس کی بیٖٹا  ٹیسٹنگ رواں سال مئی میں شروع ہوئی تھی اور کمپنی کے مطابق اس میں انٹرپرائز گریڈ ہوسٹ کنٹرول بشمول ہر کال کیلئے  پاس ورڈ پروٹیکشن، ملٹی ڈیوائس لاگ اِن سپورٹ (۵؍ ڈیوائسز)، شیئر اسکرین دیئے گئے ہیں۔دیگر فیچرز میں ایک سے دوسری ڈیوائس میں سوئچ کرنے، سیف ڈرائیونگ موڈ (سفر کرنے والے صارف کیلئے) قابل ذکر ہیں جبکہ ہوسٹس ویٹنگ روم کو بھی ان ایبل کرسکتے ہیں تاکہ شرکا کال میں انٹر ہونے کیلئے  اجازت مانگ سکیں۔ تاہم یہ سروس دیگر ممالک کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں، کمپنی نے واضح نہیں کیا، تاہم ویب سائٹ پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ تمام کالز انکرپٹڈ ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK