Inquilab Logo

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو آخری سہ ماہی میں بڑے پیمانے پر منافع

Updated: April 24, 2024, 1:52 PM IST | Agency | Mumbai

آر آئی ایل ٹیکس کی ادائیگی سے پہلے ہی ایک لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ منافع کمانے والی ہندوستان کی پہلی کمپنی۔

Mukesh Ambani`s company Reliance. Photo: INN
مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس۔ تصویر : آئی این این

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ( آر آئی ایل) نے اس مالی سال کی آخری سہ ماہی (جنوری-مارچ ) کے نتائج جاری کئے ہیں جس میں بڑے پیمانے پر منافع کا دعویٰ کیا گیا۔ اس طرح ارب پتی مکیش امبانی کے آر آئی ایل گروپ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ہندوستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے ٹیکس کی ادائیگی سے پہلے ہی ایک لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ منافع کمایا ہے۔ کمپنی کا منافع۷؍ فیصد بڑھ کر ۷۹؍  ہزار ۲۰؍ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ 
  ۳۱؍ مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال۲۴-۲۰۲۳ءمیں ای بی آئی ٹی ڈی اے ۱۶ء۱؍فیصد بڑھ کر۱ء۷۹؍ لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ آر آئی ایل نے۳۱؍ مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ۲۱؍ ہزار ۲۴۳؍ کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ یہ منافع آٹو ٹول ٹو کیمیکل ( او ۲سی؍) کے شعبے میں بہتری سے حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری پریس نوٹ کے مطابق کمپنی کے مالکان نے۱۸؍ ہزار ۹۵۱؍ کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔ 
 ریلائنس جیو کوبھی منافع 
ریلائنس جیو نے ختم ہونے والی سہ ماہی میں ۱۲؍ فیصد سے زیادہ منافع کی اطلاع دی۔ یہ منافع بڑھ کر۵؍ ہزار ۵۸۳؍ کروڑ روپے ہو گیا۔ پچھلی سہ ماہی میں جیو صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس لئے یہ منافع ہوا ہے۔ جیو کی فی کسٹمر اوسط آمدنی( اے آر پی یو) میں ۱ء۶؍فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جیو نے جنوری-مارچ سہ ماہی میں ۱ء۰۹؍ کروڑ نئے صارفین پید اکئے ہیں۔ 
ریلائنس ریٹیل کے منافع میں بھی اضافہ
 ریلائنس ریٹیل کے منافع میں بھی پچھلے مالی سال میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ منافع اس سال ۱۸ء۱؍ فیصد بڑھ کر۵؍ہزار۶۳۲؍کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ ریلائنس ریٹیل کے کل کاروبار میں بھی ۱۰ء۶؍ فیصد یعنی ۷۶؍ ہزار ۶۲۷؍کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے۔ یہ منافع الیکٹرانکس اور فیشن سے متعلق اشیاء کی فروخت میں اضافے کی وجہ سے ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی نے پچھلی سہ ماہی میں کئی نئے اسٹورز کھولے ہیں۔ اب ریلائنس ریٹیل کے ملک بھر میں ۱۸؍ ہزار ۸۳۶؍ہزار اسٹورز ہیں۔ 
تیل اور قدرتی گیس کے شعبے میں بھی منافع 
 ریلائنس انڈسٹریز نے تیل اور قدرتی گیس کے شعبے میں بھی اچھا منافع کمایا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے کمپنی کو اس شعبے میں ۴۲؍ فیصد منافع ہوا ہے جو۶؍ ہزار ۴۶۸؍ کروڑ روپے ہے۔ 
 نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے آر آئی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرمکیش ڈی امبانی نے کہا،’’ آر آئی ایل کے تمام کاروباروں میں پیش رفت نے ہندوستانی معیشت کے مختلف شعبوں کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار اداکیا ہے اور یہ انتہائی خوش آئند ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK