Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیکجڈ پنیر خریدتے وقت اِن باتوں پر دھیان دیں

Updated: April 21, 2026, 4:44 PM IST | Mumbai

گھر کا بنا پنیر صحت کے اعتبار سے فائدہ مند ہوتا ہے۔ حالانکہ باہر سے پنیر خرید کر استعمال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن چند باتوں کا دھیان رکھیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

گھر کا بنا پنیر صحت کے اعتبار سے فائدہ مند ہوتا ہے۔ حالانکہ باہر سے پنیر خرید کر استعمال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن چند باتوں کا دھیان رکھیں۔

ہمیشہ قابل ِ اعتبار ڈیری سے تازہ پنیر خریدنا چاہئے۔ اگر آپ مقامی ڈیری کو برسوں سے جانتے ہیں تو وہاں کا پنیر 
استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پنیر خریدتے وقت اس کی کوالیٹی چیک کریں۔ وہ اسٹینڈائزڈ پروسیس سے گزرا ہے یا نہیں، پیکٹ پر درج 
تفصیل میں دیکھ لیں۔

پیکنگ، ایکسپائری ڈیٹ، بیچ نمبر وغیرہ پیکٹ پر درج ہے یا نہیں، اس کی تفصیل اچھی طرح دیکھ لیں۔ اس سے پنیر کے ملاوٹی ہونے کا خطرہ کم رہتا ہے۔

ہمیشہ اچھے برانڈ کا پنیر خریدیں۔ پیکٹ پر پنیر میں موجود اجزاء کے متعلق پڑھیں۔ ساتھ ہی نیوٹریشنل لیبل پر بھی دھیان دیں۔

ملاوٹی پنیر کا شک ہو تو کیا کریں؟

حال ہی میں ۱۴۰۰؍ کلو ملاوٹی پنیر ضبط کیا گیا ہے۔ اس صورت میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ پنیر ملاوٹی ہونے کا شک ہونے پر آپ فوڈ اتھاریٹی میں شکایت کرسکتے ہیں۔ آپ اس طرح اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں:

* ایف ایس ایس اے آئی میں ’فوڈ سیفٹی کنیکٹ‘ ایپ پر شکایت درج کریں۔

* ایف ایس ایس اے آئی کی ویب سائٹ پر آن لائن شکایت کریں۔

* ریاست کے فوڈ سیفٹی محکمہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

* مقامی میونسپل کارپوریشن یا فوڈ انسپکٹر کو مطلع کرسکتے ہیں۔

* شکایت کے وقت پر پروڈکٹ کی فوٹو، پیکجنگ اور بل ضرور دکھائیں۔

* آپ پیکٹ کھولتے وقت کی ویڈیو بھی بطور ثبوت پیش کرسکتے ہیں۔

گھر پر پنیر بنانے کا آسان طریقہ

گھر پر پنیر تیار کرنے کے لئے فل کریم دودھ (کچا ہو تو بہتر ہے)، ہر آدھے لیٹر دودھ کے لئے ایک تا  ۲؍ بڑے چمچے لیموں کا رس درکار ہوں گے۔ اب دودھ کو کسی برتن میں اُبال آنے تک گرم کریں۔ اس دوران چمچہ مسلسل چلاتے رہیں۔ اُبال آنے کے بعد آنچ دھیمی کر دیں۔ اب ہر آدھا لیٹر دودھ کے تناسب سے ایک بڑا چمچہ لیموں کا رس ملائیں۔ چمچہ دھیرے دھیرے چلاتے جائیں حتیٰ کہ کچھ دیر پکنے کے بعد دودھ پھٹ جائے گا۔ پھر دوبارہ اُبال آنے کے بعد چولہا بند کرکے چند منٹ کے لئے ٹھنڈا ہونے دیں، پھر ململ کے کپڑے میں چھان لیں، سارا پانی نکل جائے گا، ربڑی جیسا پنیر بچ جائے گا۔ اسے پانی کے نیچے کرکے نتھار لیں تا کہ پنیر کھٹا نہ بنے۔ پھر ربڑی کو اسی ململ کے کپڑے میں پوٹلی کی طرح باندھ کر چار پانچ گھنٹے لٹکا دیں تاکہ پانی بالکل نکل جائے، لیجئے تازہ پنیر تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK