Inquilab Logo

کِیا سیلٹوس بمقابلہ مہندرا ایکس یو وی ۳۰۰: فیچر، استعداد اور قیمت

Updated: November 07, 2020, 4:20 AM IST | Vineet Singh | Mumbai

قیمت ،سائز اور فیچرس کے لحاظ سے سب کامپیکٹ ایس یو وی کاریں  خریداروں  کی توجہ اپنی جانب فوراً کھینچ لیتی ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

  قیمت ،سائز اور فیچرس کے لحاظ سے سب کامپیکٹ ایس یو وی کاریں  خریداروں  کی توجہ اپنی جانب فوراً کھینچ لیتی ہیں ۔ اس مضمون میں  ہم ۲؍ سب کامپیکٹ ایس یو وی کارکِیا سیلٹوس اور مہندرا ایکس یو وی ۳۰۰؍کا موازنہ پیش کررہے ہیں ۔ 
کِیا سیلٹوس ایس یووی میں ۲؍ پیٹرول انجن اور ایک ڈیزل انجن کا متبادل دستیاب ہوگا۔ ان میں ۱ء۵؍ لیٹر پیٹرول، ۱ء۵؍ لیٹر ڈیزل اور ۱ء۴؍ لیٹر ٹربو پیٹرول انجن شامل ہے۔ ۱ء۵؍ لیٹر پیٹرول انجن ماڈل ۱۱۵؍ بیا یچ پی کی پاور اور ۱۴۴؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ یہ ۶؍ اسپیڈ مینوئل اور سی وی ٹی اے ٹی کے آپشن میں دستیاب ہے۔ اس کا ۱ء۴؍ لیٹر ٹربو پیٹرول انجن ۱۴۰؍ بی اپچ پی کی پاور اور ۲۴۲؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیداکرتا ہے۔ جس میں ۶؍ اسپیڈ مینوئل اور ۷؍ اسپیڈ ڈوئل کلچ اے ٹی کا آپشن ملتا ہے ۔ ۱ء۵؍ لیٹر ڈیزل انجن ۱۱۵؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۲۵۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ اس میں ۶؍ اسپیڈ مینوئل اور ۶؍ اسپیڈ آٹو میٹک گیئرا باکس کا آپشن ملتا ہے ۔
مہندرا یکس یو وی ۳۰۰؍ میں  ۱۱۹۷؍ سی سی کا پیٹرول انجن ملتا ہے ۔جو ۵؍ہزار آرپی ایم پر ۱۰۸ء۵۹؍ ایچ پی کی پاور اور ۲۰۰۰؍ سے ۳۵۰۰؍آرپی ایم پر ۲۰۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن ۶؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ وہیں اس میں ۱۴۹۷؍ سی سی ڈیزل انجن دیا گیا ہے جو کہ ۳۷۵۰؍ آرپی ایم پر ۱۱۵؍ ایچ پی کی پاور اور ۱۵۰۰؍ سے ۲۵۰۰؍ آرپی ا یم پر ۳۰۰؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ یہ انجن ۶؍ اسپیڈ مینوئل اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے متبادل کے ساتھ موجود ہے۔
کِیا سیلٹوس میں سیفٹی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس میں  گاہکوں  کو رول اوور سینسر کے ساتھ ۶؍ ایئر بیگز، آٹو ایمرجنسی بریکنگ تکنیک ، بلائنڈ اسپاٹ کولیجن اوائیڈنس اسسٹ تکنیک، ڈاؤن ہِل بریک کنٹرول، ڈرائیور اٹینشن وارننگ اور الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول کو شامل کیا گیا ہے۔
مہندرا یکس یو وی ۳۰۰؍  میں سیفٹی کے لحاظ سے کئی فیچرس قابل ذکر ہیں ۔ ان میں ای ایس پی کے ساتھ رول اوور مٹیگیشن، ہِل اسٹارٹ اسسٹ، فرنٹ پارکنگ سینسر، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، ای بی ڈی ، کارنر بریکنگ کنٹرول، ہیٹیڈ اوآر وی ایمس، آئسو فکس چائلڈ سیٹ اینکر، ایئر بیگز، فرنٹ اور ریئر لیمپ، ڈرائیور کی بازو والی نشست کے مسافر کیلئے سیٹ بیلٹ ریمائنڈر، ریئر ڈیفوگر، اسپیڈ سینسنگ ڈور لاک اور امپیکٹ سینسٹ ڈور لاک جیسے فیچر دئیے گئے ہیں ۔
 کِیا سیلٹوس کی ابتدائی قیمت ۹ء۸۹؍لاکھ روپے (ایکس شوروم) ہے۔مہندرا یکس یو وی ۳۰۰؍  کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۷ء۹۵؍ لاکھ روپے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK